ملک کے ایک فیصدی لوگوں کے پاس ملک کے کل 95 اعشاریہ تین کروڑ لوگوں سے قریب چار گنا زیادہ دولت ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے 63 ارب پتیوں کے پاس 2018-19 کے بھارت کے بجٹ سے بھی زیادہ دولت ہے۔
ورلڈ اکانامک فورم کی 50ویں سالانہ اجلاس سے سے قبل یہاں ' ٹائم ٹو کیئر' رپورٹ کا اجرا کرتے ہوئے رایٹس گروپ آکسفیم نے کہا کہ دنیا کے 2 ہزار 153 ارب پتیوں کے پاس دنیا کی چار ارب لوگوں سے زیادہ دولت ہے جو پورے دنیا کی 60 فیصد آبادی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر غیر توازن تشویشناک اور پریشان کرنے والی ہے۔ گزشتہ عشرے میں ارب پتیوں کے تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے وہیں گزشتہ برس ان کی مشترکہ دولت میں کمی درج کی گئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر داؤس میں سوموار سے شروع ہو رہے عالمی اکانامک فورم آمدنی اور جنسی توازن کے سوالوں کو مضبوطی کے ساتھ اٹھائے جانے کی امید کی جا رہی ہے۔