وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دے دی گئی۔ اسے مرکزی پبلک سیکٹر کی کمپنوں، مرکزی سرکاسری مالیاتی اداروں (سی پی ایف آئی) اور دوسرے سرکاری اداروں کے لئے دارالحکومت کے اضافی ذرائع کے طور پر بنایا گیا ہے۔
بھارت بانڈ ای ٹی ایف ملک میں پہلا کارپوریٹ بانڈ ای ٹی ایف ہوگا۔ بھارت بانڈ ای ٹی ایف کی خریدو فروخت کی جا سکے گی اور ایک ہزار روپے کی سب سے چھوٹی اکائی ہوگی۔ پورے دن کے کاروبار کی ویب سائٹ پر اشاعت ہوگی۔
ہر ای ٹی ایف کی ایک طے شدہ میچورٹی مدت ہوگی۔ میچورٹی معیاد تین اور 10 سال کی ہوگی۔