ETV Bharat / business

پدوچیری: اسمبلی بجٹ کی کارروائی ملتوی؟

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 5:12 PM IST

بجٹ سیشن کے خطاب کے لیے بیدی نہیں آئیں، ایوان کی کاروائی ملتوی کردی گئی۔

Lt Governor Kiran Bedi skips customary address to mark start of session

پدوچیری: پدوچیری اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آغاز پیر کے روز ہو گیا لیکن اس سے خطاب کرنے لیے لیفٹینینٹ گورنر (ایل جی) کرن بیدی کے ایوان میں نہ آنے کے بعد ایوان کی کاروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ وی نارائن سوامی آج 12:05 بجے پدوچیری کا سالانہ بجٹ پیشن کرنے والے تھے۔ آج بجٹ سیشن کے پہلے دن ایوان کی کاروائی 09:30 بجے شروع ہونے پر اراکین نے کچھ منٹ تک بیدی کے آنے کاانتظار کیا۔ ایل جی کے نہ آنے پر وزیر اعلیٰ کے پارلیمانی سکریٹری کے لکشمی نارائن نے 12:00 بجے تک کے لیے ایوان کی کاروئی ملتوی کر دی۔

محکمہ خزانہ سنبھال رہے مسٹر نارائن سوامی 2020-21 کے لیے پدوچیری کا سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔ بیدی نے اس سے قبل اتوار کی رات وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ انہیں ایوان میں پیش کیے جانے والے سالانہ مالی تفصیلات اور گرانٹ کے مطالبے سے متعلق معلومات نہیں بھیجی گئی ہیں جو کہ مرکز کے زیر انتظام ریاستی حکومت ایکٹ 1963 کی توضیعات کے تحت ضروری ہے۔ ایل جی نے خط لکھ کر بجٹ پیش کرنے لیے وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ وہ نئی تاریخ متعین کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.