ETV Bharat / business

جیٹ ایئرویز 2.0 اگلے سال کے اوائل میں اڑان بھرنے کے لیے تیار

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 7:44 PM IST

کال راک کنسورٹیم نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں جیٹ ایئرویز کو بحال کرنے کی تیاری میں ہے۔ پہلے گھریلو سروس شروع کی جائے گی اور اس کے بعد مختصر فاصلے کی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

جیٹ ائر ویز 2.0 اگلے سال کے اوائل میں اڑان بھرنے کے لیے تیار

زبردست مالی بحران کی وجہ سے دیوالیہ ہوچکی جیٹ ایئرویز اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں اندرون ملک پرواز کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

مالی طور سے دیوالیہ اعلان ہوچکی جیٹ ایئرویز کے لئے کامیابی کے ساتھ بولی لگانے والے جالان کال راک کنسورٹیم نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں جیٹ ائر ویز کو بحال کرنے کی تیاری میں ہے۔ پہلے گھریلو سروس شروع کی جائے گی اور اس کے بعد مختصر فاصلے کی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دو سال سے زیادہ عرصے سے اڑان نہیں بھرنے والی اس ایئر لائن میں موجودہ ایئرآپریٹر سرٹیفیکیٹ کو پھر سے توثیق کا عمل جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی سلاٹ الاٹمنٹ کے لئے متعلقہ حکام اور ائیرپورٹ کوآرڈینیٹرز کے ساتھ کام کررہا ہے۔ ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ہی رات کے وقت پارکنگ کی بھی ضرورت ہوگی۔

کنسورٹیم کے سینئر اراکین اور جیٹ ایئر ویز 2.0 آپریشن ٹیم ، جس کی قیادت قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اکاؤنٹیبل منیجر کیپٹن سدھیر گوڑ نے کی، گزشتہ مہینہ کئی بڑے ہوائی اڈوں کا دورہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ڈس انویسٹمنٹ سے قبل ایئر انڈیا کے اثاثہ جات ایک مخصوص کمپنی کو منتقل

جالان کال راک کنسورٹیم کے لیڈ ممبر اور جیٹ ایئر ویز کے مجوزہ غیر ایگزیکٹو چیئرمین مراری لال جالان نے بتایا کہ این سی ایل ٹی سے جون 2021 میں منظوری حاصل کی گئی تھی اور تب سے ان کی ٹیم تمام متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر دوبارہ پرواز کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ جیٹ ایئرویز 2.0 اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں گھریلو پرواز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے بعد تیسری اور چوتھی سہ ماہی تک مختصر دورانیے کی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.