ETV Bharat / business

'رواں سال بھارت کی نمو کی شرح 0.8 فیصد رہ جائے گی'

فِچ ریٹنگز نے اپنے عالمی معاشی تخمینوں میں کہا ہے کہ اپریل 2020 سے مارچ 2021 کے دوران بھارت کی جی ڈی پی کی شرح نمو 0.8 فیصد تک گر جائے گی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران یہ اعداد 4.9 فیصد تخمینہ لگا ہواتھا۔

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 4:08 PM IST

'رواں سال بھارت کی نمو کی شرح 0.8 فیصد رہ جائے گی'
'رواں سال بھارت کی نمو کی شرح 0.8 فیصد رہ جائے گی'

فِچ ریٹنگز نے جمعرات کو کہا کہ توقع ہے کہ مالی سال 2020-21 میں بھارت کی معاشی نمو کی شرح 0.8 فیصد تک آجائے گی۔ ریٹنگز ایجنسی نے کہا ہے کہ 2021-22 میں شرح نمو 6.7 فیصد ہوسکتی ہے۔

ریٹنگز ایجنسی کا تخمینہ ہے کہ رواں مالی سال میں لگاتار دو سہ ماہی تک منفی نمو ہوگی۔ اپریل-جون سہ ماہی کے لئے یہ منفی 0.2 فیصد اور جولائی تا ستمبر سہ ماہی کے لئے 0.1 فیصد ہوسکتا ہے۔

فیچ کا اندازہ ہے کہ اس کی اگلی سہ ماہی میں نمو 1.4 فیصد ہوسکتی ہے۔

فیچ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021 میں شرح نمو میں کمی کی بنیادی وجہ صارفین کے اخراجات میں کمی ہوگی جو 5.5 فیصد سے کم ہوکر 0.3 فیصد پر رہ جائے گی۔

ریٹنگز ایجنسی نے عالمی جی ڈی پی کی پیشن گوئی میں بھی بڑی کمی کی ہے۔ فِچ ریٹنگ کے چیف ماہر معاشیات برائن کولٹن نے کہا کہ 2020 میں عالمی جی ڈی پی میں 3.9 فیصد کمی متوقع ہے، جس کا اثر 2009 کی مندی سے دوگنا ہوگا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.