کامرس اور صنعت کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ مفاہمت نامہ کے مطابق یونین بینک کئی خدمات فراہم کرے گا ,ان خدمات میں رجسٹرڈ صارفین جی ای ایم پورٹل کھاتے میں لین دین ،کام کاج بین گارنٹی اور دھروہر رقم شامل ہیں۔
یہ مفاہمت نامہ پورٹل میں نقدی کے بغیر،کاغذ کے بغیر اور شفاف ادائیگی کے عمل کی سہولت دےگا اور اس سے سرکاری محکموں کےلئے خرید کے مناسب عمل کو فروغ ملےگا۔
کل دیر شام کئے گئے اس مفاہمت نامے پر جی ای ایم کے اڈیشنل چیف ایگزیکیوٹو افسر ایس سریش کمار اور یونین بینک آف انڈیا کے فلیڈ جنرل منیجر ایس کے مہاپاترا نے دستخط کئے۔
جی ای ایم کے لئے ادائیگی کی آن لائن سہولت اور مختلف بینکنگ خدمات ترجیح میں رہی ہیں۔جی ای ایم نے اس بارے میں 14پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں کے ساتھ پہلے ہی مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔