ETV Bharat / business

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.58 ارب ڈالرکی کمی - غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

حالیہ ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 90 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5.09 ارب ڈالر رہ گیا ۔خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 30 لاکھ ڈالر کم ہو کر 1.54 بلین ڈالر رہ گئے۔

Forex reserves fall by $1.58 billion
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.58 ارب ڈالرکی کمی
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 1:10 PM IST

ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اضافے کے بعد گذشتہ 23 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.58 ارب ڈالر کی گراوٹ سے 611.17 ارب ڈالر پر آگئے۔

ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 23 جولائی کو پہلی مرتبہ ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 612 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے۔ 16 جولائی ختم ہونے والے ہفتے میں غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 83.5 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 612.73 ارب ڈالر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

اس سے قبل 09 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 1.88 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 611.90 ارب ڈالررہے تھے ۔

غیر ملکی ذخائر کا سب سے بڑا جزوغیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 23 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.12 ارب ڈالر کی کمی سے 567.62 ارب ڈالر آ گیا ۔

اسی دوران سونے کے ذخائر بھی 44.9 ملین ڈالر کی کمی سے 36.88 بلین ڈالر رہ گئے۔

زیر جائزہ ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 90 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5.09 ارب ڈالر رہ گیا ۔خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 30 لاکھ ڈالر کم ہو کر 1.54 بلین ڈالر رہ گئے۔

یواین آئی-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.