معاشی مراعات کی چوتھی قسط کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محض 60 فیصد بھارتی ہوائی علاقہ آزادانہ طور پر مہیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ ہوائی جگہ ملنے سے سفر کا وقت کم ہوگا اور ایندھن کی بچت ہوگی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ نجی حصہ داری کے لیے چھہ اور ہوائی اڈوں کی نیلامی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ رکھ رکھاؤن، مرممت اور اور حال کے لیے ٹیکس کو آسان بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایئر کرافٹ کمپونینٹ رپیئر اور ایئر فریم منٹیننس تین برس میں 800 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2000 کروڑ روپے ہونے کی امید ہے۔