مالی برس 2020-21 کے لیے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) تقریبا چھ کروڑ پروویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹس کا نگہبان صارفین کو دیوالی تک ان کی جمع رقم پر سود ادا کر سکتی ہے، مرکزی وزارت محنت و روزگار میں اس معاملے سے متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ سود کی ادائیگی کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ "شاید دیوالی تک سود صارفین کو ان کے اکاؤنٹس میں ادا کر دیا جائے گا۔"
ای پی ایف او نے مالی برس 2020-21 کے لیے ای پی ایف ڈپازٹ پر صارفین کو سالانہ 8.5 فیصد کی شرح سے سود ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن ابھی تک وزارت خزانہ سے اس کی منظوری نہیں ملی ہے۔ منظوری کے بعد یہ ادائیگی شیئر ہولڈرز کو کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ای پی ایف پر وہی سود ادا کیا جانا چاہیے جیسا کہ دیگر بچت اسکیموں پر ہوتا ہے۔ ای پی ایف میں شرح سود سب سے زیادہ 8.5 فیصد ہے۔ دوسری طرف ای پی ایف او کا کہنا ہے کہ وہ اس شرح پر سود ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ مالی برس 2020-21 کے لیے سود کی ادائیگی عام طور پر جون۔ جولائی کے مہینے میں کی جاتی ہے، لیکن دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے کی کمی کی وجہ سے یہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔
- مزید پڑھیں: Bird Farming: برڈ فارمنگ شوق بھی اور پیشہ بھی؟
- چین میں توانائی بحران، بھارتی کیمیکل اور اسٹیل کی صنعت کیلئے فائدے کا امکان
- سرینگر کی پیپر ماشی یورپ اور امریکہ میں بھی مشہور
گزشتہ مالی برس میں ای پی ایف او کی مجموعی آمدنی تقریبا 79 ہزار 300 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں سے 4000 کروڑ روپے حصص کی فروخت سے اور 65000 کروڑ روپے قرضوں سے ملے ہیں۔
یواین آئی