ETV Bharat / business

مالی برس 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 11.6 فیصد کا اضافہ

نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں زراعت اور مینوفیکچرنگ کا مجموعی حصہ سب سے زیادہ رہا ہے۔

Agriculture sector records highest new business registration
مالی برس 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 11.6 فیصد کا اضافہ
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 6:56 PM IST

معیشت کو رسمی شکل دینے اور گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے ساتھ کاروباری جذبے کے فروغ کی وجہ سے کورونا وبا کے باوجود رواں مالی برس 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں دو ہندسوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس عرصے میں کل 195880 نئے کاروبار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں زراعت اور مینوفیکچرنگ کا مجموعی حصہ سب سے زیادہ رہا ہے۔ ’ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ‘ کی ایک تحقیق کے مطابق کورونا وبا اور اس پر سخت لاک ڈاؤن کے باوجود مالی برس 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 11.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ یہ مالی برس 2015-16میں 7.8 فیصد اورمالی برس 2019- 20 میں یہ 10.2 فیصد تھا۔

زراعت کے شعبے سے متعلق کاروبار کے رجسٹریشن میں مالی سال 2020-21 میں 103 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس شعبے میں کل 12368 نئے کاروبار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ تعداد 6107 تھی۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے گلوبل چیف اکنامسٹ ارون سنگھ کے مطابق کاروبار کے اہم مقام ممبئی، دہلی، بنگلور اور چنئی جیسے بڑےمقامات کے بجائے دوسرے شہروں میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مالی برس 2020-21 میں ملک کے 10 بڑے شہروں میں صرف 45 فیصد نئے کاروبار رجسٹر ہوئے جبکہ مالی برس 2016-17 میں یہ شرح 55 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق مالی برس 2020-21 میں رجسٹرڈ 96 فیصد نئے کاروباروں کا 10 لاکھ روپے تک کا ڈیفالٹ کیپیٹل ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.