رپورٹ کے مطابق 2019-20 میں بینکنگ شعبے میں پکڑے گئے جعلی نوٹ میں سے 4.6 فیصد آر بی آئی نے پکڑے جبکہ 95.4 فیصد جعلی نوٹ دیگر بینکوں نے پکڑے ہیں۔ مجموعی طور پر سال میں 2,96,695 جعلی نوٹ پکڑے گئے۔
ایک سال پہلے کے مقابلے 2019-20 میں 10 کے جعلی نوٹ میں 144.6 فیصد، 50 میں 28.7 فیصد، 200 میں 151.2 فیصد اور 500 (مہاتما گاندھی۔ نئے سلسلے) کے جعلی نوٹوں میں 37.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔
وہیں دوسری جانب 20 کے جعلی نوٹوں میں 37.7 فیصد، 100 میں 23.7 فیصد اور 2,000 کے جعلی نوٹوں میں 22.1 فیصد کی کمی آئی۔ اختتامی مالی سال میں 2000 کے 17020 جعلی نوٹ پکڑے گئے جبکہ 2018-19میں یہ تعداد 21,847 نوٹ تھی۔