100 سی سی اور 200 سی سی موٹر سائیکل زمرہ میں ایک نیا رجحان قائم کرتے ہوئے ہونڈا موٹرسائیکل اور اسکوٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے بھارت میں اپنی نئی سی بی200ایکس موٹر سائیکل لانچ کیا۔
تین نئی پیٹنٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے نئی سی بی200ایکس موٹر سائیکل، ہونڈا کی اختراعات کا ثبوت ہے کیونکہ یہ صارفین کی توقعات سے آگے بڑھتے ہوئے آٹو موبائل کے مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔
لانچ پر بات کرتے ہوئے مسٹر اتسوشی اوگاٹا، منیجنگ ڈائریکٹر، صدر اور سی ای او ہونڈا موٹرسائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے کہاکہ' آج ہونڈا سی بی200ایکس موٹر سائیکل کو لانچ کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔
بھارتی نوجوانوں کے بدلتے ہوئے طرز زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری ایکسپلورر سی بی200ایکس روزانہ سفر کے علاوہ نوجوانوں کے لیے شہر سے باہر طویل سفر کا بہترین ساتھی ہوگا اور ان کی روزانہ کی شہر کی سواری کو بھی آسان کرے گا۔
ڈائریکٹر، سیلز اینڈ مارکیٹنگ، ہونڈا موٹرسائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ مسٹر یادویندر سنگھ گلیریا نے بتایاکہ "180-200 سی سی زمرے میں مستحکم ارتقاء کو نشان زد کرتے ہوئے سی بی200ایکس ایک کلاسک سٹی ایکسپلورر موٹر سائیکل ہے جو کہ اگلی نسل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
یواین آئی