ETV Bharat / business

گوگل کی جانب سے جعلی ایپ پر پابندی

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے کورونا وائرس کے بارے میں جعلی دعوے شائع کرنے پر انفورز اینڈرائڈ ایپ کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔

google-bans-infowars-app-over-fake-coronavirus-video
گوگل کی جانب سے جعلی ایپ پر پابندی
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 10:26 AM IST

انفورز ایک جعلی نیوز ویب سائٹ ہے۔

گوگل نے ریڈیو ہوسٹ الیکس جونز کے ذریعہ ایک ویڈیو اپلوڈ کرنے کے بعد وائرڈ سے ایپ کو ہٹانے کی تصدیق کردی ہے۔

گوگل نے انفورز اینڈرائڈ ایپ کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے کیوں کہ یہ کوروانا وائرس کے بارے میں جعلی خبریں پھیلا رہے تھے۔

گوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایپ کو ہٹانے سے پہلے یہ ایپ ایک لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا تھا۔

گوگل کے ترجمان نے کہا کہ اب پہلے سے کہیں زیادہ پلے اسٹور پر غلط معلومات کا مقابلہ کرنا آسان ہوگیا ہے اور ایسا کرنا ان کے ٹیم کی اولین ترجیح ہے۔

نیو یارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے یہ ہدایت دی ہے کہ الیکس جونز کو کورونا وائرس کے علاج کے طور پر فروخت کی جانے والی انفورز مصنوعات کی اب اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکس جونز کے ذریعہ فراہم کردہ چیزیں ناقابل یقین حد تک خطرناک ہیں اور نیو یارک سمیت پورے ملک کے لیے خطرہ کا باعث ہیں۔

معروف ادارے ایپل نے دو برس قبل ہی ستمبر 2018 میں اپنے ایپ اسٹور سے انفورز ایپ پر مستقل طور پر پابندی عائد کردی تھی۔

خیال رہے کہ جونز اور انفورز کو پہلے ہی ٹویٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.