ETV Bharat / business

عالمی سطح پرآبادی میں کمی اور معاشی تبدیلوں پر خصوصی رپورٹ - india will be included in top three gdp news in urdu

لینسیٹ گلوبل برڈن آف ڈیزیز کے مطابق سنہ 2100 میں بھارت کی آبادی گھٹ کر 109 کروڑ رہ جائے گی، جی ڈی پی کے لحاظ سے بھارت کا مقام تیسرا ہوگا۔

Year 2100: India's population to fall to 578 million, but GDP will be No. 3: Study

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 7:17 PM IST

لینسیٹ گلوبل برڈن آف ڈیزیز نے 195 ممالک کی آبادی سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ جس میں آبادی، شرح تولید، شرح اموات، ہجرت اور آبادی پر ایک تحقیق کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2017 سے 2100 ء کے درمیان دنیا آبادی کی نوعیت کیس ہوگی۔ تحقیق میں کہاگیا کہ مستقبل میں آبادی کی سطح ممکنہ نمونوں کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ بدلتے ہوئے ڈھانچے پر بھی توجہ دی جا سکے۔اسی مناسبت سے وسائل اور صحت کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے اور ماحولیاتی اور معاشی منظر ناموں میں پیشن گوئی کرنا اور منصوبہ بنانا آسان ہو سکے۔

اس تحقیق میں اموات، شرح تولید، ہجرت اور آبادی کی پیش گوئی کے لیے نئے طریقے اپنائے گئے ہیں۔ مستقبل میں آبادی میں تبدیلیوں کے امکان، معاشی اور جغرافیائی سیاسی اثرات کا بھی اندازہ کیا گیا ہے۔ بہت سے ممالک میں آبادی اور عمر کے ڈھانچے میں تبدیلی سے معاشی، سماجی اور سیاسی اثر پڑ سکتا ہے۔

Year 2100: India's population to fall to 578 million, but GDP will be No. 3: Study
جی ڈی پی کے لحاظ سے بھارت کا مقام تیسرا ہوگا
  • سنہ 2100 میں مجموعی طور پر شرح تولید 1.66 ہونے کا امکان ہے۔
  • اس وقت دنیا میں تقریباً سات ارب 80 کروڑ انسانوں کی آبادی ہے اور امکان ہے 2046 تک یہ آبادی نو ارب 70 کروڑ تک پہنچ جائیگی۔ لیکن اس صدی کے اختتام اس میں کمی ہوگی اور یہ تقریبا آٹھ ارب 79 کروڑ تک ہی رہ جائیگی۔
  • وہیں سنہ 2100 میں بھارت کی آبادی 1.09 ارب( 109 کروڑ) نائیجریا کی آبادی 791 میلیئن( 79.1 کروڑ) چین کی آبادی 732 (73.2 کروڑ) امریکہ کی آبادی 336 میلیئن( 33.6 کروڑ) اور پاکستان کی 248 میلیئن(24.8 کروڑ ہونے کا اندازہ ہے۔
  • سنہ 2109 میں بھارت کی شرح تولید 2.1 فیصد سے کم تھی، اندازہ ہے کہ سنہ 2040 تک کل شرح تولید میں گراوٹ درج ہوگی اور سنہ 2100 میں یہ 1.2 فیصد تک آجائے گی۔

    عالمی سطح پر آبادی میں کمی، اور معاشی تبدیلوں پر خصوصی رپورٹ

سنہ 2100 میں، 195 ممالک میں سے، 118 ممالک اور خطوں میں نقل مکانی کی شرح ہر 1000 آبادی میں -1 سے 1 کے درمیان ہوگی۔ 44 ممالک میں نقل مکانی کی شرح 1000 افراد پر 2 سے 2 کے درمیان ہوگی۔

سنہ 2100 میں ایک ملک سے دوسرے ملک جانے والے افراد کی زیادہ سے زیادہ تعداد امریکہ، بھارت اور چین سے ہوگی اور جن ممالک میں سب سے زیادہ تارکین وطن ہوں گے وہ صومالیہ، فلپائن اور افغانستان ہیں۔

سب سے زیادہ لمبی عمر پانے والے دس ممالک میں، چین، بنگلہ دیش، برازیل ، ایتھوپیا، امریکہ اور نائیجیریا شامل ہے۔ دس بڑے ممالک میں سے، پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا کی زندگی کا تخمینہ سب سے کم ہے۔ یہاں لوگ 76 سے 80 سال کے درمیان زندگی گزار سکتے ہیں۔

چین اور بھارت کی آبادی سنہ 2050 سے پہلے عروج پر ہوگی اور اس کے بعد دنوں ممالک کی آبادی میں کمی واقع ہوگی۔ سنہ 2100 میں چین اپنی ہی آبادی سے گھٹ کر 51.1 فیصد، جب کہ بھارت کی آبادی 68.1 فیصد پر آجائے گی۔

سب سے زیادہ کام کرنے والی آبادی ہونے کی وجہ سے، بھارت کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) میں سنہ 2100 تک اضافہ ہوگا اور جی ڈی پی کے معاملے میں بھارت کا مقام تیسرا ہوگا۔

چین اور بھارت میں مزدوروں کی تعداد میں زبردست کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق سنہ 2100 میں بھارت سب سے زیادہ عمر کام کرنے والی آبادی والا ملک ہو گا ، جس کے بعد نائیجیریا ، چین اور امریکہ کا نام لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.