ETV Bharat / business

تھوک قیمتوں پر مبنی افراط زر کی شرح 0.16 فیصد

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 5:04 PM IST

مینوفیکچرنگ سیکٹر سے کھانے پینے اور ایندھن اور مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گذشتہ ماہ اگست میں تھوک مہنگائی 0.16 فیصد ہوگئی تھی۔

WPI inflation rises 0.16 pc in Aug; food, manufactured items turn costlier

نئی دہلی: پیر کے روز جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ہول سیل پرائس انڈیکس (WPI) پر مبنی افراط زر 0.16 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ ماہ صفر سے کم تھا۔ جولائی میں تھوک کی افراط زر کی شرح منفی 0.58 فیصد ہوگئی تھی۔ وزارت تجارت و صنعت کے مطابق اگست میں ہول سیل پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر 0.16 فیصد تھا جبکہ گذشتہ برس کے اسی مہینے میں 1.17 فیصد تھا۔ بارش کی وجہ سے اگست میں ہری سبزیوں کے ساتھ آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: موجودہ صورتحال میں کیا سیاحتی شعبہ بحال ہو پائے گا؟

ڈبلیو پی آئی فوڈ انڈیکس پر مبنی اشیائے خوردونوش کی سالانہ ہول سیل افراط زر کی شرح 4.0.7 فیصد ریکارڈ کی تھی جو ایک ماہ قبل جولائی میں 4.32 فیصد درج کی گئی تھی۔

اگست میں کھانے پینے کی اشیاء اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ مشروبات، چمڑے سے بنی مصنوعات، دوائیں، دواؤں کے کیمیکل اور سبزیوں کی مصنوعات، دھاتیں، بجلی کے سامان کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ ماہ غذائی افراط زر میں 3.84 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ آلو کی قیمتوں میں 82.93 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران، ایندھن اور بجلی کی افراط زر بھی 9.68 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو گذشتہ مہینے میں 9.84 فیصد تھا۔ اگست میں مینوفیکچرنگ مصنوعات کی افراط زر 1.27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.