ETV Bharat / business

ستمبر میں تھوک مہنگائی 10.66 فیصد درج

ماہانہ بنیاد پر تھوک مہنگائی میں نرمی جب کہ رواں برس ستمبر میں ہول سیل پرائس انڈیکس پر مبنی مہنگائی 10.66 فیصد درج کی گئی۔

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 7:02 PM IST

ستمبر میں تھوک مہنگائی 10.66 فیصد درج

ہول سیل پرائس انڈیکس پر مبنی مہنگائی رواں برس ستمبر میں 10.6 فیصد رہی جو کہ ماہانہ بنیاد پر 0.07 فیصد کم ہے۔ فروغ صنعت کے شعبہ داخلی، کاروبار کے اقتصادی مشیر کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ایندھن، بجلی اور تیار مصنوعات میں مہنگائی کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر تھوک مہنگائی بلند سطح پر رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اگست میں تھوک مہنگائی 11.38 فیصدرہی، جبکہ ستمبر 2020 میں یہ 1.32 فیصد تھی۔ حکومتی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں معدنی تیل، ویلیو میٹلز، فوڈ پروڈکٹس، خام تیل اور قدرتی گیس، کیمیائی مصنوعات کی ہول سیل قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی کا دباؤ زیادہ رہا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ایندھن اور بجلی کے شعبے میں مصنوعات کی قیمت اس سال ستمبر میں 24.81 فیصد رہی۔ اسی طرح، تیار مصنوعات کے زمرے میں تھوک قیمتوں کی بنیاد پر افراط زر کی شرح 11.41 فیصد رہی۔ اس عرصے کے دوران، فوڈ سیکشن میں تھوک مہنگائی 1.14 فیصد رہی جو رواں برس اگست میں 3.43 فیصد تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.