خواتین میں صنعت کاری کے فروغ کے سلسلے میں سامنے آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں نے متعدد اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ مثال کے طور پر کامرس اور صنعت کی وزارت کے ذریعہ نافذ کی گئی اسٹارٹ اپ انڈیا اور وزیراعظم کے روزگار پیداکرنے کے پروگرام ( پی ایم ای جی پی )، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کے ذریعہ شروع کیا گیا ادّیم سکھی پورٹل وغیرہ شامل ہے۔
اسٹارٹ اپ انڈیا کا مقصد ملک میں اختراع اور اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط ایکو سسٹم تیارکرنا ہے۔ جس کے تحت 1000کروڑروپے کی مالیت والے فنڈ میں کل 10 فیصد خواتین کے ذریعہ شروع کیے جانے والے اسٹارٹ اپ کے لیے ریزرو رکھا گیا ہے۔ خواتین صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے مفاد کی حفاظت کے لیے امداد فراہم کرانے اورمشورے دینے کے لیے ایم ایس ایم ای نے ایک پورٹل 'ادیم سکھی' شروع کیا ہ۔ ادیم سکھی نیٹ ورک بھارت کی ابھرتی ہوئی خاتون صنعت کاروں کے لیے صنعتوں کی موجودہ صورت حال کو سمجھنے اور صنعت کاری کے مختلف پہلووں کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کی مدد پانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ بھارتی خواتین کی سماجی عدم مساوات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خدمات فراہم کرانے اور کم لاگت والی مصنوعات والے کاروباری ماڈل تیارکرنے، بزنس شروع کرنے اوراس کو فروغ دینے میں مددکرتاہے۔ اسی طرح وزیراعظم کا روزگارپ یداکرنے والا پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) ملک کے دیہی اورشہری علاقوں میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیابی صنعتیں قائم کرنے اورروزگار پیداکرنے کے لیے ایک اہم سبسیڈی والے قرض کی ایک اسکیم ہے۔
پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت پروجیکٹ کی زیادہ سے زیادہ لاگت مینوفیکچرنگ شعبے کی اکائیوں کے لیے 25 لاکھ روپے اورخدمات کے شعبے کی اکائیوں کے لیے 10 لاکھ روپے ہے۔ اس اسکیم کے تحت خاتون صنعت کاروں کو شہری اوردیہی علاقوں قائم کیے گئے پروجیکٹوں کے لیے بتدریج 25 فیصد اور 35 فیصد سبسیڈی فراہم کرائی جاتی ہے۔
خاتون استفادہ کنندگان کو پروجیکٹ کی لاگت کا صرف 5 فیصد ہی لگا ناہوتا ہے جب کہ عام زمرے کے صنعتکاروں کو 10 فیصدسرمایہ لگاناپڑ تا ہے۔ اکائی قائم کرنے کے لیے مالی امداد کی خاطر بینک سےپروجیکٹ کی منظوری کے بعد خواتین سمیت تمام صنعتکار، دوہفتے کے صنعتکاری کی ترقی کے پروگرام ( ای ڈی پی) میں شرکت کے اہل ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ ملک کے اندر خاتون صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت جرمنی کے دیشوگیسل شافٹ فارانٹرنیشنل زوسامیناربیٹ ( جی آئی زیڈ ) کے تعاون سے 'خاتون صنعت کاروں اور خواتین کے ذریعہ شروع کیے جانے والے اسٹارٹ اپس کی اقتصادی امداد' کا ایک پائلٹ پروجیکٹ چلارہی ہے۔ بہت چھوٹی خاتون صنعتکاروں کے لیے نئے کاروبار شروع کرنے اورموجودہ صنعتوں کے فروغ کے لیے آسام، راجستھان ، تیلنگانہ میں پروجیکٹ چلایاجارہا ہے۔ پروجیکٹ کا نشانہ 250خواتین کے ساتھ انکیوبیشن پروگرام اور 100خواتین کے ساتھ فروغ دینے کے پروگرام کو چلانے کا ہے۔