حیدرآباد: ووڈافون آئیڈیا نے 7 ستمبر کو دوبارہ ری برانڈنگ کرتے ہوئے ایک نیا برانڈ لانچ کیا ہے۔ یہ 'وی آئی' کے نام سے جانا جائے گا۔ وی کا مطلب ووڈافون اور آئی آئیڈیا کے لیے ہے۔ ووڈافون اور آئیڈیا کا اگست 2018 میں انضام ہوا تھا۔ کمپنی نے آج ایک نئی برانڈنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں برانڈز کا انضمام اب تک کا سب سے بڑا ٹیلی کام انضمام ہے۔
اس اعلان سے قبل ووڈا فون آئیڈیا کے شیئرز میں آج صبح کے کاروبار میں 10 فیصد تک کے اضافے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ تاہم اس اعلان کے بعد اس کے شیئر کی قیمت 3.72 فیصد اضافے کے ساتھ 12.50 روپے پر کاروبار کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں اے جی آر بقایا کی ادائیگی کو قسطوں میں 10 برس کے اندر ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس کے بعد ووڈا فون آئیڈیا بھارتی مارکٹ میں ٹکے رہنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہیں۔
ووڈافون آئیڈیا ٹیلی مواصلات مارکٹ میں تیسرا سب سے بڑا آپریٹر ہے۔ وہیں جیو 2016 میں اس مارکٹ میں قدم رکھا ہوا تھا۔ اس نے صارفین کو مفت کال اور سستا ڈاٹا پیش کیا۔ جیو کے ٹیلی کام میں آمد کے بعد بہت ساری ٹیلی کام کمپنیوں کو یا تو کاروبار سے باہر جانا پڑا یا وہ کاربار سے باہر ہوگئی یا کسی کے ساتھ انضام کر لیا۔
قابل ذکر ہے کہ وڈافون آئیڈیا پر اے جی آر کا کل بقایا 58،000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس میں سے کمپنی نے محکمہ ٹیلی مواصلات کو 7،854 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔
ووڈافون آئیڈیا کے بورڈ نے 4 ستمبر کو 25،000 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔