ETV Bharat / business

Vodafone Idea hikes tariffs: ووڈا فون آئیڈیا کے ٹیرف پلان میں 25 فیصد تک اضافہ

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 5:08 PM IST

ایرٹیل کے بعد اب ووڈا فون آئیڈیا (Vodafone Idea) نے بھی ٹیرف پلان میں 25 فیصد تک اضافہ کیا۔

Vodafone Idea raises tariff by upto 25 percent
Vodafone Idea: ووڈا فون آئیڈیا کے ٹیرف پلان میں 25 فیصد تک اضافہ

نجی شعبے کی ٹیلی کوم سروس فراہم کرنے والی کمپنی ووڈافون آئیڈیا (Vodafone Idea) نے اپنے مختلف پری پیڈ پلانس کی شرحوں میں 25 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 نومبر سے ہوگا۔

ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنی نے پیر کو ایئرٹیل کی جانب سے اضافے کے بعد اپنی شرحوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے کمپنیوں کی اوسط فی صارف آمدنی (اے پی آر یو ) میں بہتری اور کمپنیوں کے مالی دباؤ کو کم کرنے کی امید ہے۔

ووڈا فون آئیڈیا (Vodafone Idea) کی آج کی ریلیز کے مطابق، اس نے 28 دنوں کی میعاد کے ساتھ پری پیڈ پلانز کی شرحیں 79 روپے سے بڑھا کر 99 روپے کر دی ہیں، جو سروس میں 25.32 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس قبل ائیر ٹیل نے 28 دنوں کی میعاد کے ساتھ 79 روپے کے پلان کو بڑھا کر 99 روپے کر دیا تھا۔ اسی طرح 149 روپے والے پلان کو 179 روپے، 219 روپے والے پلان کو 265 روپے، 249 روپے والے پلان کو 299 روپے اور 298 روپے والے پلان کو 359 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح 56 دن کی میعاد کے ساتھ 399 روپے والے پلان کو 479 روپے، 449 روپے والے پلان کو 549 روپے کر دیا گیا ہے۔ 84 دن کی میعاد کے ساتھ 379 روپے کا پلان 455 روپے، 598 روپے کا پلان، 719 روپے، 698 روپے والا پلان، 839 روپے کر دیا گیا ہے۔ 365 دن کی میعاد کے ساتھ 1498 روپے والے پلان کو بڑھا کر 1799 روپے اور 2498 روپے والے پلان کو 2999 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 3 جی بی ڈیٹا والے 48 روپے والے پلان کو 58 روپے، 12 جی بی ڈیٹا والے 98 روپے والے پلان کو 118 روپے اور 50 جی بی ڈیٹا والے 251 روپے والے پلان کو بڑھا کر 301 روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.