عدالت نے پیر کے روز کہا ہےکہ مالیہ اپنی زیر التوا عرضی کی بنیاد بناکر دیگر عدالتی شعبوں میں اپنے خلاف شروع کی گئی دیوالیہ کی کارروائی روکنے کی درخواست نہیں کرسکتے ہیں۔
مرکزی حکومت نے عدالت اعظمی کو اطلاع دی تھی کہ مالیہ نے برطانیہ کی عدالت میں دیوالیہ کارروائی کا فیصلہ سنانے سے روکنے کے لیے اپنی زیرالتوا عرضی کا استعمال کیا تھا جس کےبعد چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے یہ حکم پاس کیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ مالیہ اعلی ترین عدالت میں زیر التوا عرضی کے بنیاد پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعہ برطانیہ میں شروع کئےگئے انسالوینسی عمل روک نہیں سکتے۔
عدالت اس معاملے میں اب جمعہ کو سماعت کرے گی۔ مفرور معاشی مجرم وجےمالیہ کے ذریعہ اس کے اور اس کے اہل خانہ کے اراکین کے مالکانہ جائیداد کو ضبط کرنے کو چیلنج کرنے کے لیے عرضی دائر کی گئی ہے۔