ETV Bharat / business

چین سے گھٹا کاروبار، امریکہ بنا بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 3:30 PM IST

امریکہ سنہ 2018-19 میں چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔ بھارت اور چین کے مابین دو طرفہ تجارت 2019۔20 میں 81.87 ارب ڈالر رہ گئی جو سنہ 2018-19 میں 87.08 ارب ڈالر تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خلاء بھی 53.57 ارب ڈالر سے کم ہوکر 48.66 ارب ڈالر رہا۔

US remains India's top trading partner in 2019-20

نئی دہلی: امریکہ ملسل دوسرے برس سنہ 2019۔20 میں بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا، جو دونوں ممالک کے مابین بڑھتے معاشی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

وزارت کامرس کے اعداد و شمار کے مطابق 2019- 2020 میں امریکہ اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت 88.75 ارب امریکی ڈالر رہا، جبکہ سنہ 2018-19ء میں 87.96 ارب امریکی ڈالر تھا۔

امریکہ ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن کے ساتھ بھارت کی سرپلس تجارت ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2019۔20 میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی خلا بڑھ 17.42 ارب ڈالر ہوگیا جو سنہ 2018۔19 میں 16.86 ارب ڈالر تھا۔

امریکہ سنہ 2018-19 میں چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔ بھارت اور چین کے مابین دو طرفہ تجارت 2019۔20 میں 81.87 ارب ڈالر رہ گئی، جو سنہ 2018-19 میں 87.08 ارب ڈالر تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خلاء بھی 53.57 ارب ڈالر سے کم ہوکر 48.66 ارب ڈالر رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق چین 2013-14 سے 2017-18ء تک بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا۔ چین سے قبل متحدہ عرب امارات ملک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.