ETV Bharat / business

دنیا کے معروف ٹیلی کام آپریٹرز میں جیو شامل - چین پر ٹیلی کام کمپنیوں کے ذریعے جاسوسی

دنیا کے معروف ٹیلی کام آپریٹرز کی فہرست میں جیو کو شامل کرتے ہوئے پومپیو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'جیو دنیا کے صاف ترین نیٹ ورکس میں سے ایک ہے جہاں ہواوے کے آلات استعمال نہیں کیے جاتے ہیں۔ صرف یہی نہیں انہوں نے ہواوے کو چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کا بنیادی ڈھانچہ بھی بتایا ہے۔'

US Lists Reliance Jio Among 'Clean Telcos' As It Ramps Up Global Pressure to Reject Huawei

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 4:16 PM IST

نیویارک: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چینی کمپنی ہواوے کے خلاف بین الاقوامی مہم کو تیز کرتے ہوئے ریلائنس جیو کو صاف نیٹ ورک قرار دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اس لیے کہی ہے کیونکہ جیو ہواوے کے آلات استعمال نہیں کرتا۔ اس کے علاو پومپیو نے یہ بھی کہا ہے کہ جیو بیجنگ کے انٹیلیجنس کی جانب سے کسی بھی قسم کے خطرے سے محفوظ ہے'۔

دنیا کے معروف ٹیلی کام آپریٹرز کی فہرست میں جیو کو شامل کرتے ہوئے پومپیو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ' جیو دنیا کے صاف ترین نیٹ ورکس میں سے ایک ہے جہاں ہواوے کے آلات استعمال نہیں کیے جاتے ہیں۔ صرف یہی نہیں انہوں نے ہواوے کو چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کا بنیادی ڈھانچہ بھی بتایا ہے۔

5G جنریشن نیٹ ورک میں ہواوے کی چوری روکنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیح بن گئی ہے۔ انہوں نے ذاتی طور پر وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنماؤں سے اس کمپنی پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ امریکہ نے چین پر ٹیلی کام کمپنیوں کے ذریعے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کررہا ہے'۔

ہواوے پر عائد پابندیوں کی ساتھ واشنگٹن ان دیگر ممالک پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ وہ چینی کمپنیوں کے ساتھ امریکی ٹیکنالوجیز کا اشتراک کرنے سے روکے۔

بعد میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ' چینی کمپنیوں کے خلاف عالمی سطح پر متحدہ کرنا کی کوشش اس لیے بھی اہم ہے کیوںکہ چین سے نکلنا والا کوو۔19 وبا کے دوران بیجنگ اسٹریٹجک اور معاشی طور پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔ مزید بیجنگ کی وجہ سے پوری دنیا کو پریشانیوں کا سامنا ہے'۔

انہوں نے کہاکہ' ہواوے کے خلاف مہم اس لیے زور پکڑ رہی ہے کہ دنیا میں لوگ چینی کمیونسٹ پارٹی کی نگرانی کرنے کی صلاحیت کے خطرات سے آگاہ ہو رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ٹیلی مواصلات کے آپریٹرز کے ساتھ ہواوے کے معاہدے ختم ہو رہے ہیں کیونکہ ملک قابل اعتماد کمپنیوں کو ان کے 5G نیٹ ورک میں اجازت دے رہی ہے۔ "

فروری میں ٹرمپ کے بھارت کے دورے کے دوران ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے انہیں بتایا کہ ریلائنس جیو دنیا کا پہلا نیٹ ورک ہے جس نے چینی سامان استعمال نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلائنس جیو 5 جی نیٹ ورک کے دیسی آلات کی مدد لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ کمپنی نے کسی تیسری پارٹی کی شمولیت کے بغیر محکمہ ٹیلی کام سے سودیشی 5 جی آلات کی لیب ٹیسٹ کے لیے درخواست دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.