ETV Bharat / business

یوپی میں یوگی حکومت کا آخری بجٹ 22 فروری کو

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 4:48 PM IST

آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ بجٹ عوام کو زیادہ لبھانے والا ہونے کی توقع ہے جس میں خواتین، کسانوں اور نوجوانوں پر زیادہ توجہ دی جاسکتی ہے۔

up govt will present budget on 22 february in assembly

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کا آخری بجٹ 22 فروری کو پیش کیا جائے گا۔

اترپردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس 18 فروری کو گورنر آنندی بین پٹیل کے خطاب سے شروع ہوگا۔ وزیر خزانہ سریش کھنہ مالی برس 2021 -22 کا بجٹ 22 فروری کو پیش کریں گے جو مکمل طور پر پیپر لیس اور ڈیجیٹل ہوگا۔ گزشتہ مالی برس کا بجٹ تقریباً پانچ لاکھ کروڑ کا تھا، اس لیے توقع ہے کہ رواں برس بجٹ کی رقم اس سے زیادہ ہوگی۔

آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ بجٹ عوام کو زیادہ لبھانے والا ہونے کی توقع ہے، جس میں خواتین، کسانوں اور نوجوانوں پر زیادہ توجہ دی جاسکتی ہے۔ امکان ہے کہ ریاستی حکومت بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کسی بڑی اسکیم کا اعلان کرسکتی ہے۔

حکومت اراکین اسمبلی کے فنڈ (ایم ایل اے فنڈ) کو بھی بحال کرسکتی ہے جو کورونا مدت میں روک دیا گیا تھا۔ گزشتہ بجٹ میں ایم ایل اے فنڈ دو کروڑ سے بڑھا کر تین کروڑ کردیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.