ETV Bharat / business

ٹو-ڈرون صنعت کے لیے 26050 کروڑروپے کی پرموشن اسکیم - جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کل پرزوں

مرکزی حکومت نے ڈرون سمیت دس شعبوں کے پیداوار پر مبنی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں آٹو، ٹیکسٹائل اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔

Union Cabinet approves Rs 26,058 cr PLI scheme for auto, drone sectors
ڈرون کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے امداد
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 10:36 PM IST

Updated : Sep 15, 2021, 10:44 PM IST

الیکٹرک گاڑیوں اوربیٹری مینوفیکچرنگ شعبے کے بعد اب حکومت نے ملک میں گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کل پرزوں اور ڈرون کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے 26058 کروڑ روپے کی پیداوار پر مبنی پرموشن اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس سے 42500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور تقریباً 7.6 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ یہ اعلان حکومت کی مختلف شعبوں کے لیے اعلان کردہ پیداوار سے منسلک حوصلہ افزائی اسکیم (پی ایل آئی) کی نئی کڑی ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس حوالے سے ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آٹو اور ڈرون انڈسٹری کو آئندہ پانچ برسوں میں 26058 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم دی جائے گی۔ یہ امداد پیداواری صلاحیت کی تخلیق اور سرمایہ کاری سے منسلک ہوگی۔ حکومت کا اندازہ ہے کہ ان مراعات سے ملک میں 2.30 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی پیداواری کی صلاحیت جڑے گی اوراس سے بھارتی آٹو اور ڈرون صنعت عالمی سپلائی چین کا حصہ بن سکے گی۔

مسٹرٹھاکر نے کہا کہ ڈرون انڈسٹری کے لیے پی ایل آئی اسکیم سے 5000 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری آئے گی اور پیداواری صلاحیت میں 1500 کروڑ روپے کا اضافہ کرے گی۔ ایک اندازے کے مطابق 10 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون اور ڈرون اجزاء کی صنعت کے لیے پی ایل آئی، تین سال کی مدت میں 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا اور کاروبار میں 1500 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگا اور 10 ہزار اضافی روزگار پیداہوں گے۔

حکومت نے آج ملک میں ڈرون کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے 120 کروڑ روپے کی پیداوار پر مبنی مراعات کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز یہاں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے دنیا کے مقابلے میں ملک کے اندر جدید ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی اگلے تین برسوں میں اس شعبے میں 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور پیداوار تقریبا 1500 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے۔ ڈرون سیکٹر میں اس وقت تقریباً 80 کروڑ روپے کا کاروبار ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے دس شعبوں کو پیداوار پر مبنی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں آٹو، ٹیکسٹائل اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 15, 2021, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.