ETV Bharat / business

Economic Terms of The Budget: بجٹ میں استعمال ہونے والے مشکل الفاظ کو سمجھیے - ریونیو انکم؟

پارلیمنٹ بجٹ کو سمجھنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس میں بیشتر ایسے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جو عام قاری کی سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں۔ آئیے آسان زبان میں سمجھتے ہیں بجٹ میں استعمال ہونے والے مشکل الفاط کا مطلب۔ Economic Terms of The Budget

Union Budget 2022: All you need to know about economic terms of the budget
بجٹ میں استعمال ہونے والے مشکل الفاظ کو سمجھیے
author img

By

Published : Jan 31, 2022, 3:44 PM IST

Updated : Jan 31, 2022, 7:52 PM IST

  • مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کیا ہے؟

جی ڈی پی ملک میں تمام لوگوں اور کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ ہر اشیاء اور خدمات کی کل قیمت کو کہتے ہیں۔ جی ڈی پی میں تمام نجی اور عوامی کھپت، سرمایہ کاری، سرکاری اخراجات، نجی انوینٹرز، ادائیگی میں تعمیراتی اخراجات اور تجارت کا غیر ملکی توازن شامل ہے۔ آسان لفظوں میں، جی ڈی پی کسی ملک کی معاشی سرگرمی کی ایک وسیع پیمائش ہے۔

Union Budget 2022: All you need to know about economic terms of the budget
جی ڈی پی کسی ملک کی معاشی سرگرمی کی ایک وسیع پیمائش ہے۔

بجٹ کی قسمیں:

نمبر (1) بیلنس بجٹ

نمبر (1) سرپلس بجٹ

نمبر (2) خسارے کا بجٹ

بیلنس بجت کا مطلب ہے کہ حکومت ایسا بجت پیش کرتی ہے جس میں آمدنی و خرچ برابر ہو۔

سرپلس بجت کا مطلب ہے کہ حکومت ایسا بجت پیش کرتی ہے جس میں آمدنی زیادہ ہوتی ہے اور اخراجات کم ہوتے ہیں۔

خسارے کا بجٹ یا مالی خسارہ یہ ہے کہ حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے قرض لے، یعنی آمدنی سے زیادہ خرچ کو خسارہ بجٹ کہا جاتا ہے۔

  • عام بجٹ اور عبوری بجٹ؟

حکومت کی سالانہ آمدنی و خرچ کو بجٹ کہتے ہیں ۔ بجٹ میں حکومت آمدنی و خرچ کے بارے میں معلومات پیش کی جاتی ہے۔ اسے عام بجٹ کہتے ہیں، جبکہ انتخابات کے دوران پیش ہونے والے بجٹ کو عبوری بجٹ کہتے ہیں، عبوری بجٹ میں بھی وزیر خزانہ پورے برس کے لیے بجٹ پیش کرتا ہے، لیکن انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے والی حکومت دوبارہ سے عام بجٹ پیش کرتی ہے۔

  • ریونیو انکم؟

ریونیو انکم ایسی آمدنی کو کہتے ہیں جو حکومت کے اثاثے کو نقصان کیے بغیر یعنی اس میں حاصل کردہ رقومات جیسے ٹیکس، جرمانے کی رقم، اجرت کی رقومات وغیرہ۔

union-budget-2022-all-you-need-to-know-about-economic-terms-of-the-budget
ڈائریکٹ ٹیکس وہ ٹیکس ہوتا ہے جو اشخاص اور اداروں کی آمدنی پر لگایا جاتا ہے چاہے وہ آمدنی کسی بھی ذرائع سے ہوئی ہو۔ مثلاً سرمایہ کاری، تنخواہ، سود وغیرہ۔
  • ڈائریکٹ ٹیکس؟

  • اِن ڈائریکٹ ٹیکس؟

صارفین کے ذریعہ سامان خریدنے اور سروسز و خدمات کا استعمال کرنے کے دوران ان پر لگائے جانے والے ٹیکس کو اِن ڈائریکٹ ٹیکس کہتے ہیں۔ جی ایس ٹی، کسٹمز ڈیوٹی اور ایکسائز ڈیوٹی وغیرہ اِن ڈائریکٹ ٹیکس کے تحت ہی آتے ہیں۔

  • کسٹمز ڈیوٹی؟

    کسٹمز ڈیوٹی؟

کسٹمز ڈیوٹی وہ فیس ہوتی ہے جو برآمد و درآمد ہونے والی اشیا پر لگائی جاتی ہے۔

  • ایکسائز ڈیوٹی؟

ایکسائز ڈیوٹی وہ فیس ہوتی ہے جو ملک کے اندر بنائی جانے والی چیزوں پر لگائی جاتی ہے۔

  • مالیاتی خسارہ؟

حکومت کی کل آمدنی کم اور خرچ زیادہ ہونے کے فرق کو سرکاری خسارہ یا مالیاتی خسارہ کہتے ہیں۔ آمدنی اور خرچ کے درمیان توازن قائم رکھنے کے لیے حکومت ہر سال جو اضافی رقم قرض لیتی ہے اسے مالی یعنی مالیاتی خسارہ کہا جاتا ہے۔

  • ڈِس انویسٹمنٹ؟

پبلک اداروں یعنی حکومت میں سرکاری شراکت داری والے ادارے کو فروخت کرنے کے عمل کو ڈِس انویسٹمنٹ کہتے ہیں۔

  • چالو کھاتہ خسارہ؟

جب کسی ملک کی اشیاء، سروسز اور ٹرانسفر کی درآمد اس کی برآمد سے زیادہ ہوتی ہے تو چالو کھاتہ خسارہ کی حالت سامنے آتی ہے۔

  • سبسڈی؟

حکومت کی جانب سے اشخاص یا گروپس کو نقدی یا ٹیکس سے چھوٹ کی شکل میں دیا جانے والا فائدہ سبسِڈی کہلاتا ہے۔

  • کیپیکس ؟

خیال رہے کہ سنہ 2020-21 لیے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو عام بجٹ پیش کرنے والی ہے۔ جو مودی حکومت کی دوسری میعاد کی دوسری بجٹ ہوگا۔

  • سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ کیا ہے؟

اگرچہ اقتصادی لغت میں ' یونین بجٹ' ایک اہم لفظ معلوم ہوتا ہے، لیکن آئین میں کہیں بھی یونین بجٹ یا بجٹ یا عام بجٹ کی اصطلاح کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ Annual Financial Statement یہ حقیقت ہے کہ مرکزی بجٹ کی تیاری آئینی دفعات کے تحت کی جاتی ہے، لیکن آئین میں اس لفظ کی عدم موجودگی سے حیرانی بھی ہوتی ہے۔ دراصل مرکزی بجٹ کی آئینی اصطلاح 'سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ' (Annual Financial Statement ) ہے۔

  • فنانس بل کیا ہے؟

جب سالانہ مرکزی بجٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، اس وقت آئین کے دفعہ 110 (1)(a) کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک فنانس بل بھی پیش کیا جاتا ہے۔ What is a Finance Billفنانس بل بنیادی طور پر بجٹ میں تجویز کردہ ٹیکسوں کے نفاذ، خاتمے، معافی، تبدیلی یا ریگولیشن کے مقاصد کو پورا کرتا ہے۔ اس میں بجٹ سے متعلق دیگر دفعات بھی شامل ہیں جنہیں منی بل کے طور پر درجہ بندی کیا جا سکتا ہے۔

  • کنسولیڈیٹڈ فنڈ کیا ہے؟

بھارت کے کنسولیڈیٹڈ فنڈ کا وجود ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 266 سے آیا ہے، جو مرکزی اور ریاستی دونوں سطح پر کنسولیڈیٹڈ فنڈز سے متعلق ہے۔ حکومت کو حاصل ہونے والے تمام محصولات، حکومت کی طرف سے لیے گئے قرض اور حکومت کے ذریعہ دیے گئے قرضوں کی وصولیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی، مجموعی طور پر ہندوستان کا متفقہ فنڈ تشکیل دیتی ہیں۔ What is the Consolidated Fund of India

Last Updated : Jan 31, 2022, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.