ملک میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے بالواسطہ محصول نظام کے متعارف کئے جانے کے بعد جنوری 2021 میں اب تک کی سب سے زائد 1،19،847 کروڑ روپے جی ایس ٹی محصول وصول کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر 2020 میں یہ رقومات 1،15،174 کروڑ روپے تھی ۔
لاک ڈاؤن کے بعد جنوری 2021 مسلسل چوتھا مہینہ ہے جس میں جی ایس ٹی محصول کی وصولیابی 1 لاکھ کروڑ روپے سے زائد رہی ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2020 میں یہ رقومات 1،05،155 کروڑ روپے تھی۔اس سے قبل اپریل 2019 میں اب تک سب سے زائد 1،13،866 کروڑ روپئے جی ایس ٹی محصول وصول کیا گیا تھا۔