ETV Bharat / business

ٹرائی نے ایئرٹیل اور ووڈافون کے پریمیم پلانوں کو بلاک کیا

سستی شرحوں پر تیز ڈاٹا اسپیڈ دینے کے سلسلے میں ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان زبردست مقابلہ آرائی کی وجہ سے آمدنی میں آئی کمی کو دور کرنے کے لیے کمپنیاں ایسے پلان کو پیش کررہی ہیں جس میں صارفین کو بہتر اور ترجیحی خدمات دینے کا وعدہ کیا جارہا ہے۔

TRAI Asks Airtel, Vodafone Idea to Hold Priority Plans Promising Faster Internet Speeds

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 3:54 PM IST

نئی دہلی: ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی نے بھارتیہ ایئر ٹیل اور ووڈافون کے ایسے پلان کو بلاک کردیا ہے جس سے صارفین کے درمیان تفریق کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ٹرائی کے ذرائع نے آج بتایا کہ ان پلان میں صارفین کو زیادہ ڈاٹا اسپیڈ اور ترجیحی خدمات کا آفر دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سستی شرحوں پر تیز ڈاٹا اسپیڈ دینے کے سلسلے میں ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان زبردست مقابلہ آرائی کی وجہ سے آمدنی میں آئی کمی کو دور کرنے کے لیے کمپنیاں ایسے پلان کو پیش کررہی ہیں جس میں صارفین کو بہتر اور ترجیحی خدمات دینے کا وعدہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس طرح کے پلان سے صارفین کو خدمات مہیا کرانے کے قواعد کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور ایسے صارفین کی خدمات متاثر ہوسکتی ہیں جو ان پلان سے باہر ہیں۔ ایئرٹیل نے گزشتہ چھ جولائی کو اس پلان کا اعلان کیا تھا جس میں 499 روپے میں تیز ڈاٹا اسپیڈ دینے اور گاہکوں کو ترجیحی بنیاد پر سروس مہیا کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.