بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 60333 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 18 ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17947.65 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
سینسیکس 273 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح پہلی بار عبور کرتے ہوئے 60158.76 پر کھلا ۔ اس کے بعد یہ 60030.80 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ، لیکن اس کے بعد شروع ہوئی خریداری سے 60333 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی سینسیکس 384.94 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60270.30 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پانچ آٹو موبائل کمپنیوں کے بند ہونے سے 64 ہزار نوکریاں گئیں
این ایس ای کا نفٹی 75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17897.45 پوائنٹس پر کھلا ۔ شروعاتی کاربارمیں ہی یہ 17857.50 پوائنٹس کی کم ترین سطح پرکمزور ہوگیا ، لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی خریداری کے دم پر یہ 17947.65 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ابھی یہ 113.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17936.70 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔