ETV Bharat / business

Tata Steel Employees : ہلاک ہونے والے ملازمین کو 60 برس تک ملے گی تنخواہ: ٹاٹا

author img

By

Published : May 26, 2021, 4:02 PM IST

ٹاٹا اسٹیل Tata Steel نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے مرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو کمپنی 60 برس کی عمر تک طبی و رہائشی سہولت سمیت ملازمین کے اہل خانہ کو تنخواہ بھی دے گی۔

tata-steel-says-if-employee-dies-due-to-covid-19-family-to-be-paid-salary-till-deceaseds-retirement-age

حیدرآباد: ملک کے کارپوریٹ گھرانوں میں سب سے آگے بڑھ کر ٹاٹا اسٹیل نے کورونا سے ہلاک ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کے لیے ایک سوشل سیکیورٹی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

ٹاٹا اسٹیل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو 60 برس کی عمر تک تنخواہ، طبی اور رہائش سہولیات فراہم کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئےکمپنی نے کہا' کمپنی نے کووڈ 19 سے متاثرہ ملازمین کے اہل خانہ کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں میں توسیع کرتے ہوئے 'ایجیلٹی وتھ کیئر ' کا راستہ اپنایا ہے۔ ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور آپ سبھی سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ اپنے آس پاس کے لوگوں کو اس مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اپنی وسعت کے مطابق مدد کریں۔ '

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹاٹا اسٹیل کی سوشل سیکیورٹی اسکیم کے تحت کمپنی ہلاک ہونے والے ملازمین کے نامزد کنبوں کو معیاری زندگی گزار نے میں مدد کرے گی۔ کورونا سے مرنے والوں کے خاندان کو 60 برس تک کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ طبی فوائد اور رہائش سہولت فراہم کرے گی۔

اس کے علاوہ کمپنی اپنے سبھی فرنٹ لائن ملازمین کے لیے جو بدقسمتی سے کووڈ 19 کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں ان کے بچوں کے لیے بھارت میں گریجویشن تک کے اخراجات برداشت کرے گی۔'

ٹاٹا اسٹیل نے کہا کہ ہم اپنے اسٹیک ہولڈرز کی ہمیشہ 'اسٹیل کی ڈھال' کی طرح حمایت کرتے ہیں۔ یہ وقت الگ نہیں ہے۔ ٹاٹا اسٹیل اپنے تمام لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، جو اپنی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.