ملک کی سب سے بڑی گاڑی بنانے والی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے یکم اپریل 2022 سے اپنی کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں دو سے ڈھائی فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Tata Motors to Hike Prices of Commercial Vehicles
کمپنی نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اضافہ گاڑی کے ماڈل اور مختلف قسم پر منحصر ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دیگر سامان کے ساتھ اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تجارتی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔
کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ مینوفیکچرنگ مرحلے پر لاگت میں اضافے کو پورا کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں، لیکن کل لاگت میں زبردست اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
- TATA 1mg Labs: ٹاٹا 1 ایم جی نے دہلی میں پہلی جدید ٹیسٹنگ لیبارٹری کا آغاز کیا
- Tata Power’s Bhivpuri Hydro Plant Completes 100 Years: ٹاٹا پاور کلین توانائی پیداوار کے 100 سال مکمل ہوئے
یو این آئی