ETV Bharat / business

سویگی 36 ہزار اسٹریٹ وینڈرز کو شامل کرے گی

پردھان منتری سوانیدھی یوجنا کے تحت سویگی ریہڑی پٹری والے (خوانچہ فروش) 36 ہزار افراد کو شامل کرنے جا رہی ہے۔

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 7:50 PM IST

Swiggy to add 36 thousand street-dwellers under Prime Minister Swanidhi Yojana
سویگی 36 ہزار پٹری والوں کو شامل کرے گی

سویگی اپنی اسکیم کو 125 شہروں تک وسعت دے گا۔ توسیع کے پہلے مرحلے میں سویگی 36 ہزار اسٹریٹ وینڈرز (خوانچہ فروش) کو شامل کرے گی۔ یہ پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز خود کفیل فنڈ اسکیم کے تحت کیا جائے گا۔

Swiggy to add 36 thousand street-vendors under Prime Minister Swanidhi Yojana
ٹوئٹ

آن لائن فوڈ کے پلیٹ فارم سویگی نے جمعرات کو کہا کہ 'پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز خود کفیل فنڈ اسکیم (پی ایم سوانیدھی) کے تحت وہ اسٹریٹ وینڈرز کے لئے 125 شہروں میں اپنی اسکیم کو بڑھائے گی۔

سویگی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے تحت کمپنی 36 ہزار اسٹریٹ وینڈرز کو شامل کرے گی، جس کے تحت اس کے پلیٹ فارم کے ذریعے 125 شہروں میں قرض دیے گئے ہیں۔

اس اسکیم کے لیے سویگی نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئر کے ساتھ مل کر احمد آباد، وارانسی، چنئی، دہلی اور اندور میں ایک پائلٹ پروجیکٹ نافذ کیا تھا، جس کے تحت 300 سے زائد اسٹریٹ وینڈرز اس کے پلیٹ فارم میں شامل ہوچکے ہیں۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے پلیٹ فارم میں شامل ہونے کے دوران اسٹریٹ وینڈرز کو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرز اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI) کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے گا اور انہیں فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

سویگی کے سی او او ویویک سندر نے کہا "حفاظت اور صفائی کے ساتھ صارفین کی دہلیز تک متنوع کھانا لانے کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے، ہمیں ان پسندیدہ گلی کھانوں کو لانے میں خوشی ہے جو کئی مہینوں سے غائب ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ سڑک پر کھانا ہندوستان میں عام زندگی کا ایک حصہ ہے اور سویگی وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کو یہ موقع دینے پر وزارت کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.