ETV Bharat / business

سنسیکس میں 230 پوائنٹس اور نفٹی میں 63 پوائنٹس کا اضافہ

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 8:45 PM IST

بی ایس ای کے سینسیکس 230.01 پوائنٹس کے اضافے سے 52574.46 پوائنٹس کی سطح پر اور این ایس ای کا نفٹی 63.15 پوائنٹس کے اضافے سے 15746.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔

stock market: Sensex, Nifty end higher
سنسیکس میں 230 پوائنٹس اور نفٹی میں 63 پوائنٹس کا اضافہ

ممبئی: ایشیائی منڈیوں میں زبردست گراوٹ کے سبب ابتدائی تجارت میں غوطہ لگاتے ہوئے کھلنے والے گھریلو بازار آخر کار تیزی درج کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کی وجہ سے بی ایس ای کے سنسیکس میں230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی میں 63 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گيا۔

بی ایس ای کے سینسیکس 230.01 پوائنٹس کے اضافے سے 52574.46 پوائنٹس کی سطح پر اور این ایس ای کا نفٹی 63.15 پوائنٹس کے اضافے سے 15746.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بڑی ​​کمپنیوں کے ساتھ ساتھ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.82 فیصد کے اضافے سے 22420.06 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.83 فیصد کے اضافے سے 24854.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سیشن کے دوران، بی ایس ای پر مجموعی طورسے 3463 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2049 فائدے میں اور 1258 گراوٹ میں رہیں جبکہ 156 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دریں اثناء، بیشتر ایشیائی منڈیوں میں گراوٹ درج کی گئی، جبکہ یوروپی بازاروں میں اضافہ درج کیا گيا۔ جاپان کے نکئی میں 3.29 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.08 فیصد گراوٹ درج ہوئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.12 فیصد، برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 0.66 فیصد اور جرمنی کے ڈیکس میں 0.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.