ETV Bharat / business

'ماحولیات کی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ' - bill gates on small land holding farmers news in urdu

مائیکرو سافٹ کے بانی اور ٹیکنالوجی میدان کے معروف تاجر بل گیٹس نے آب و ہوا کی تبدیلی کو زرعی شعبے کے لیے ایک سنگین چیلنج قرار دیا۔

'ماحولیات کی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ '
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 6:25 PM IST

بل گیٹس نےکہا کہ' کسانوں کو صحیح تربیت اور معلومات فراہم کرکے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے'۔

بل گیٹس دارالحکومت دہلی میں جاری چار روزہ بین الاقوامی زرعی اعداد و شمار کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ' سب سے بڑا چیلنج ایسے وقت میں آب وہوا کی تبدیلی ہے، جب ہمیں خوراک کی پیداوار اور اس کی دستیابی میں اضافے کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعداوشمار جو کام کرتے ہیں، وہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنے کی سخت ضرورت ہے کہ فصلوں پر آب وہوا کس طرح اثر ڈالتی ہے اور اس کے نقصانات سے کیسے بچ سکتے ہیں، اس کے لیے بہترین اعداد وشمار کی ضرورت ہے۔
بل گیٹس نے کہا کہ نئے ڈیجیٹل کے طریقہ کار کی ضرورت ہے تاکہ اس ماحولیاتی تبدیلی سے مقابلہ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے ہمیں کسانوں کو صحیح تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ خاص کر کے ان کسانوں کو جو غریب ہیں اور جانکاری کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہاکہ ' چھوٹے کاشتکاروں کو صحیح معلومات فراہم کرکے ان کی آمدنی میں 20 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے'۔

انہوں نےکہا کہ' آب وہوا کی تبدیلی ایک سنگین معاملہ ہے، جس میں مختلف طریقہ کار کو سیکھنے کی ضرورت ہے ، جن میں ایسے نئے بیج تیار کرنا بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی پوری سات ارب آبادی میں سے دو ارب سے زیادہ لوگ چھوٹی زمینوں کے حامل کسان ہیں۔ یہ ایک ایسا بڑا گروپ ہے، جسے مدد کی ضرورت ہے۔ چھوٹی زمینوں کے حامل کسانوں کی زرعی پیداوار میں کمی آتی جارہی ہے کیونکہ آب وہوا میں تبدیلی کے اثرات ان پر کافی اثردار ہوتے ہیں۔

ان لوگوں کی جمع رقوم خاص طور پر خشک سالی اور سیلاب جیسی قدرتی آفات کی وجہ سے ختم ہوجاتی ہیں، جن کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ان چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بہت سی اختراعات کرلی گئی ہیں۔

بھارت میں خشک زمین میں فصل اگانے کے لیے بیجوں کو تیار کیے جانے کے شعبے میں آئی سی آر آئی ایس اے ٹی اور سی جی آئی اے آر مراکز کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مزید سینٹرز کی ضرورت ہے ۔

Intro:Body:

19 nov 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.