ETV Bharat / business

ریلائنس ریٹیل میں سلور لیک کی 7,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری - سرمایہ کاری پر تبصرہ

ایشیا کے سب سے امیر ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ(آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارم کے بعد اب گروپ کی خوردہ کاروبار ریلائنس ریٹیل وینچرس لیمیٹیڈ(آر آر وی ایل) میں سرمایہ کاری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ریلائنس ریٹیل میں سلور لیک کی 7,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 2:26 PM IST

اس سلسلے میں بدھ کو دنیا کے ٹیکنالوجی شعبہ میں معروف سرمایہ کار سلور لیک نے ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

ملک کے خوردہ کاروبار میں تین دہائی سے زیادہ وقت سے جمے فیوچر گروپ کا 24713 کروڑ روپے میں حال ہی میں حصول کرنے والی آر آر وی ایل میں سلور لیک کی سرمایہ کاری پری منی اکویٹی قیمت 4.21 لاکھ کروڑ روپے کے جائزہ پر ہوئی ہے۔

سلور لیک اس سے پہلے جیو پلیٹ فارم میں 1.35 ارب ڈالر یا 10200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔ سلور لیک دنیا میں ٹیکنولوجی کے شعبہ کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں شمار ہے اور اس کا ریلائنس ریٹیل میں سرمایہ کاری کرنا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ آر آر وی ایل کا بھارتی خوردہ کا کل تخمینہ نو لاکھ کروڑ روپے کو پار کرگیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں پھیلے ریلائنس ریٹیل کے 12 ہزار سے زیادہ اسٹورس میں قریب 64 کروڑ خریدار ہر سال آتے ہیں۔مکیش امبانی نے اس نیٹ ورک سے تین کروڑ کرانہ اسٹورس اور 12کروڑ کسانون کو جوڑنے کا ہدف رکھا ہے ۔کمپنی نے حال ہی میں جیو اسمارٹ کو بھی لانچ کیا ہے جو گروسری کے شعبہ کا آن لائن اسٹور ہے۔ جیومارٹ پر ہر دن قریب چار لاکھ آرڈر بک ہورہے ہیں۔

آر آر وی ایل میں سلور لیک سودے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آر آئی ایل چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ لاکھوں چھوٹے کاروباریوں کے ساتھ ساجھے داری کرنے کی ہماری تبدیلی کی سوچ سے سلور لیک اپنی سرمایہ کاری کے ذریعہ سے جڑا ہے ۔ بھارتی خوردہ شعبہ میں بھارتی صارفین کو قیمت پر مبنی خدمات ملے ، یہی ہماری کوشش ہے ۔ ہمارا خیال ہے کہ ٹیکنولوجی خوردہ شعبہ میں ضروری تبدیلی لانے میں اہم ثابت ہوگی اور ریٹیل ایکو سسٹم سے جڑے سبھی اجزاءایک بہتر ترقی کے پلیٹ فارمس کی تعمیر کریں گے۔ بھارتی خوردہ کے شعبہ میں ہمارے نظریے کو آگے بڑھانے میں سلور لیک اہم حصہ دار ہوگی۔

سرمایہ کاری پر تبصرہ کرتے ہوئے ،سلور لیک کے اسسٹنٹ چیف ایگزیکیٹیو افسر اور منیجر ساجھے دار ایگان ڈربن نے کہا کہ مکیش امبانی اور ریلائنس کی ٹیم نے اپنی کوششوں سے خوردہ اور ٹیکنولوجی کے شعبوں میں لیڈرشپ حاصل کی ہے ۔اتنے کم وقت میں جیومارٹ کی کامیابی،خصوصاً تب جب ہندوستان باقی دنیا کے ساتھ کوویڈ -19 کی وبا سے جوجھ رہا ہے،حقیقت میں بے مثال ہے۔

اس سے پہلے جیو پلیٹ فارم میں کورونا کے اس چیلنج بھرے وقت میں فیس بک اور گوگل سمیت 13 سرمایہ کاروں نے 14 سرمایہ کاری تجاویز کے ذریعہ ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.