ETV Bharat / business

گاڑیوں کی فروخت میں 14 فیصد کی گراوٹ - automobile sales news in urdu

اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی برس کے دوران ملک میں کل 1،86،15،588 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، جو مالی برس 2019۔20۔ کے 2،15،45،551 گاڑیوں سے 13.60 فیصد کم ہیں۔

siam-says-indias-total-automobile-sales-drops-14-percent-in-fy21

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 5:37 PM IST

کووڈ 19 وبا کے دوران گھریلو بازار میں گاڑیوں کی فروخت میں مالی برس 2020-21 کے دوران تقریباً 14 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔

سوسائٹی آف آٹوموبائل مینوفیکچررز 'سیام' کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی برس کے دوران ملک میں کل 1،86،15،588 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، جو مالی برس 2019۔20۔ کے 2،15،45،551 گاڑیوں سے 13.60 فیصد کم ہیں۔ مسافر گاڑیوں مثلاً کاروں، افادیت والی گاڑیاں اور وینوں کی گھریلوں کی فروخت میں دو فیصد اور ٹو وہیلر گاڑیوں میں 13 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔ تھری وہیلر کی فروخت میں 56 فیصد سے زیادہ اور کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں تقریباً 21 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ گاڑیوں کی برآمدات میں بھی 13 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے۔

سیام کے ڈائرکٹر جنرل راجیش مینن نے کہا کہ مالی برس کی چوتھی سہ ماہی میں مسافر گاڑیوں کے علاوہ تمام زمرے کی گاڑیوں کے اعداد و شمار منفی ہیں۔ سیام کے صدر کینیچی ایوکاوا نے کہا'کوڈ 19 کی دوسری لہر سے درپیش چیلنجوں کی وجہ سے بھارتی آٹوموبائل صنعت کو اب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہمارے ملازمین، پارٹنرزاور صارفین کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے پیداوار اور فروخت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹرز، لاک ڈاؤن اور خام مال کے بارے میں اب بھی غیر یقینی کی صورتحال موجود ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.