ETV Bharat / business

نوئیڈا: شاپنگ مالز کے دکاندار گاہکوں کے انتظار میں - shopping malls don't look like before

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تاہم ان لاک ون کے دوران معاشی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تاکہ کاروباری ادارے دوبارہ فعال ہو سکیں لیکن کاروباری ابھی بھی گاہکوں کے انتظار میں ہیں۔

Shopping malls don't look like before, fewer customers
shopping mall waiting for customers
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 8:38 PM IST

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی این سی آر کے متعدد شاپنگ مالز کے دکانداروں سے بات چیت کی اور حالات جاننے کی کوشش کی جس پر کاروباریوں کا کہنا تھا کہ' کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے، محض 10 فیصد ہی کاروبار ہو رہا ہے 90 فیصد کاروبار متاثر ہے۔'

ایک کاروباری نے کہا کہ' محض شادی کے لیے ہی خریداری ہورہی ہے، باقی معمول کے مطابق خرید و فروخت نہیں ہورہی ہے۔ ایسے میں دکان کا کرایہ بھی نکالنا مشکل ہوگیا ہے'۔

ویڈیو

حالانکہ عام بازاروں میں رونق ضرور ہے لیکن وہاں سماجی فاصلے کا اصول درہم برہم نظر آتا ہے۔ کورونا وائرس کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ' کیش فلو' کا ہے لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں، جس کی وجہ بہت ساری صنعتیں جموں کاشکار ہے۔

عام آدمی کے علاوہ چھوٹے کاروباری افراد بھی متاثر ہیں بڑے پیمانے پر لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ معاشی سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے لوگ جمع پونجی پر منحصر ہے صرف ضروری اشیا کی خریداری ہورہی ہے۔ لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ بازار سے ضروری اشیاء کے علاوہ کسی اور چیز کی خریداری کرے۔ سب سے زیادہ متاثر شاپنگ مالز کے دکاندار ہوئے ہیں'۔

بازارکے حالات سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس اور اس کے بعد ملک گیر پیمانے پر لاک ڈاؤن نے معاشرے کے تمام طبقات کو بری طرح متاثر کیا ہے اور حکومتیں اگر روزگار کے مواقع جلد از جلد پیدا کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.