ETV Bharat / business

سنسیکس 50ہزار پوائنٹ، نفٹی پندرہ ہزار پوائنٹ سے تجاوز - معیشت کے تئیں اعتماد پیدا ہوا ہے

چوطرفہ خریداری سے نفٹی بھی 184.95پوائنٹ یعنی 1.24فیصد کی سبقت کے ساتھ 15,108.10پوائنٹ پر بند ہوا۔

Sensex rallies 612 points, Nifty ends above 15,100

author img

By

Published : May 18, 2021, 9:41 PM IST

ممبئی: کووڈ19کے نئے معاملات میں جاری گراوٹ سے گھریلو شیئر بازاروں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن زوردار خریداری نظر آئی اور بی ایس ای کا سینسیکس پچاس ہزار پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسنچج کا نفٹی پندرہ ہزار پوائنٹ کے پار بند ہوا بازار میں شروع سے ہی تیزی رہی۔ سینسیکس 612.60پوائنٹ یعنی 1.24فیصد چڑھ کر 50,193.33 پوائنٹ پر پہنچ گیا جو اس کی 16مارچ کے بعد کی اونچی سطح ہے۔ اس ہفتہ دو دن میں یہ 1500 پوائنٹ سے زیادہ کی چھلانگ لگا چکا ہے۔

چوطرفہ خریداری سے نفٹی بھی 184.95پوائنٹ یعنی 1.24فیصد کی سبقت کے ساتھ 15,108.10پوائنٹ پر بند ہوا۔ یہ اس کی بھی دس مارچ کے بعد اونچی سطح ہے۔

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے زیادہ اعتماد دکھایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.87فیصد بڑھ کر 21,232.21 پوائنٹ پر اسمال کپ 1.28فیصد کی سبقت کے ساتھ 22,847.90پوائنٹ پر رہا۔

کووڈ۔19کے نئے معاملے مسلسل دوسرے دن تین لاکھ سے کم رہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج صبح آٹھ بجے تک جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2,63,533نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ معاملے کم ہونے سے سرمایہ کاروں میں معیشت کے تئیں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

مواصلات اور ایم ایم سی جی گروپوں کو چھوڑ کر دیگر گروپوں کی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے خریداری کی۔ سنسیکس کی 30کمپنیوں میں سے 25کے شیئر سبقت میں رہے۔ مہندرا اینڈ مہندرا میں 5.91 فیصد اور بجاج آٹو میں 5.17 فیصد کی تیزی رہی۔

بیرون ملک بیشتر اہم شیئر بازار سبز نشان میں رہے۔ ایشیا میں جاپان کا نکئی 2.09 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.42فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی 1.23فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.32فیصد کی سبقت میں رہا۔ یوروپ میں شروعاتی کاروبار میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.35فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.34فیصد چمکا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.