ممبئی: غیرملکی بازاروں سے ملے مضبوط اشاروں سے پرجوش سرمایہ کاروں کے بی ایس ای کے تمام گروپوں میں جم کر سرمایہ کاری کرنے سے گھریلو شیئر بازار پیر کو مسلسل دوسرے دن ہر ے نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 شیئرو ں والا انڈیکس سینسیکس آج 592.97 پوائنٹز یعنی 1.59فیصد اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 177.30 پوائنٹز یعنی 1.60فیصد کی سبقت کے ساتھ 11,227.55 پوائنٹز پر بندا ہوا۔
سینسیکس 367.59 پوائنٹز کی سبقت کے ساتھ 37,756.25 پوائنٹز پر کھلا اور بینکنگ، آٹو اور پی ایس یو شعبہ کی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خرید کی بدولت 38,035.87 پوائنٹز دن کی اونچی سطح پر پہنچا۔ یہ کاروبار کے دوران 37,544,05 پوائنٹز کی دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا آخر میں گزشتہ روز کی بہ نسبت 1.59کی سبقت کے ساتھ 37,981.63 پوائنٹز پر بند ہوا۔ سینسیکس کی 30 میں سے 27 کمپنیاں آج تیزی میں رہیں جبکہ ہندستان یونی لیور، انفوسس اور نیسلے انڈیا کے شیئروں میں گراوٹ رہی۔ انڈ س انڈ بینک، بجاج فائنانس اور ایکسس بینک کے شیئروں میں سب سے زیادہ تیزی درج کی گئی۔
نفٹی کا گراف سینسیکس کی طرح رہا اور90.60 پوائنٹز کی مضبوطی کے ساتھ 11,140.85 پوائنٹز پر کھلاج اور 11,239.35 پوائنٹز دن کی اونچی سطح اور 11,099.85 پوائنٹز دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا گزشتہ روز کے مقابلہ میں 1.60فیصد کی سبقت کے ساتھ 11,227.55 پوائنٹز پر بند ہوا۔ نفٹی کی پچاس میں سے 46کمپنیاں تیزی میں اور چار گراوٹ میں رہیں۔ انڈس انڈ بینک، بجاج فائنانس اور ایکسس بینک نفٹی کی آج سب سے زیادہ کماو کمپنیاں ثابت ہوئیں۔