ممبئی: عام بجٹ کے بعد چھ دنوں میں تقریباً دس فیصد کی تیزی حاصل کرنے والا گھریلو شیئر بازار منگل کے روز لال نشان میں بندا ہوا۔ بی ایس ای کا سینسیکس تقریباً 20 پوائنٹز پھسل کر 51329 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی چھ پوائنٹز گرکر 15109پوائنٹز پر آگیا۔
سیشن کے دوران بی ایس ای کا سینسیکس 51835.86 پوائنٹز کی اونچی سطح پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 15,257.10 پوائنٹز کی نئی ریکارڈ سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ سیشن کے آخر میں معمولی کمی کے ساتھ سینسیکس 19.69 پوائنٹز گر کر 51,329.08 پوائنٹز پر اور این ایس ای کا نفٹی 6.50 پوائنٹز گرکر 15,109.30 پوائنٹز پر رہا۔
اس دوران بڑی کمپنیوں سمیت چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی ہوئی فروخت کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.18 فیصد کم ہوکر 19669.91 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.26 فیصد کم ہوکر 19388.77 پوائنٹز پربندا ہوا۔ بی ایس ای میں کل ملا کر 3158 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1305 کمپنیاں سبز نشان میں رہیں جبکہ 1661 کمپنیاں لال نشان پر بند ہوئیں اور 192 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
یو این آئی