ETV Bharat / business

نئے سال پر نفٹی 14 ہزار، سینسیکس 48 ہزار کے قریب - market update news in urdu

سرمایہ کاروں نے درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں پر زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.24 فیصد اضافے کے ساتھ 18،164.48 پوائنٹز اور اسمال کیپ 0.90 فیصد اضافے سے 18،261.03 پوائنٹز پر بند ہوا۔

Sensex, Nifty scale new highs on New Year's Day

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 7:10 PM IST

ممبئی: کووڈ۔19 ٹیکہ کاری پر جاری پیشرفت کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹ جمعہ کے روز مسلسل آٹھویں دن مستحکم رہی اور بی ایس ای سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی ایک نئی اونچائی پر پہنچ کر نئے سال کا خیر مقدم کیا۔

سینسیکس میں مسلسل آٹھویں دن میں تیزی رہی اور 117.65 پوائنٹز یعنی 0.25 فیصد کے اضافے سے 47،868.98 کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 36.75 پوائنٹز یعنی 0.26 فیصد کے اضافے کے ساتھ 14،018.50 پوائنٹز کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ نفٹی پہلی مرتبہ 14،000 کے پوائنٹز سے آگے بند ہوا۔ جمعرات کو 0.20 کی معمولی کمی کے علاوہ آخری آٹھ میں سے باقی سات کاروباری دن یہ بھی سبز نشان میں بند ہوا ہے۔

سرمایہ کاروں نے درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں پر زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.24 فیصد اضافے کے ساتھ 18،164.48 پوائنٹز اور اسمال کیپ 0.90 فیصد اضافے سے 18،261.03 پوائنٹز پر بند ہوا۔

سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ کووڈ۔ 19 میں ملک میں ویکسی نیشن ڈرائی رن کے آغاز کے اعلان کے فورا بعد ہی معیشت دوبارہ پٹری پر آجائے گی۔ اس کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مستحکم جذبہ پیدا ہوا ہے۔

سینسیکس کمپنیوں میں آج آئی ٹی سی اور ٹی سی ایس کے حصص میں دو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ مہندرا ینڈ مہندرا، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بھارتی ایئرٹیل اور بجاج آٹو کو ایک سے پونے دو فیصد تک زبردست فائدہ ہوا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک میں 1.25 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک میں پون فیصد کی گراوٹ رہی۔

نئے سال کی تعطیلات کے باعث بیشتر غیر ملکی اسٹاک مارکیٹ بند رہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.