عالمی بازاروں کے مثبت اشاروں کے باوجود بیشتر بڑی کمپنیوں میں منافع وصولی ہونے سے شیئر بازار میں بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج کی گئی۔
کاروبار کے دوران بی ایس آئی کا 30 شیئرز والا سینسکس تقریباً 20 پوائنٹوں کی گراوٹ 51309.39 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس آئی) کا نفٹی تقریباً تین پوائنٹ پھسل کر 15106.50 پوائنٹز پر رہا۔
سیشن کے دوران، بی ایس ای سینسکس 51512.86 پوائنٹز کی اعلی سطح اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 15168.25 پوائنٹز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ سیشن کے آخر میں معمولی گراوٹ کے ساتھ سینسکس 19.69 پوائنٹز کی کمی کے ساتھ 51،309.39 پوائنٹز اور این ایس ای کا نفٹی 2.80 پوائنٹ پھسل کر 151010.50 پوائنٹز پر رہا۔
یواین آئی