ممبئی: گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل تیسرے دن زبردست خریداری ہوئی اور بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی تقریباً تین ہفتے کی اعلیٰ سطح پر بند ہوئے۔
سنسیکس 789.70 پوائنٹس یعنی 1.61 فیصد بڑھ کر 49733.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 211.50 پوائنٹس یعنی 1.44 فیصد بڑھ کر 14864.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ 08 اپریل کے بعد دونوں انڈیکس کی یہ اعلیٰ سطح ہے۔ تین دن میں سنسیکس 1855.39 پوائنٹس اور نفٹی 532.20 پوائنٹس بڑھا۔
بازار کے اضافے میں بینکنگ اور فائینانس میں سب سے زیادہ 8.32 فیصد کی تیزی تھی۔ انڈس انڈ بینک کا شیئر 5.08 فیصد، بجاج فِنسرو کا 4.06 فیصد، آئی سی آئی سی آئی بینک کا 3.72 فیصد، کوٹک مہیندرا بینک کا 3.52، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا 2.95، بجاج آٹو کا 2.76 ایچ ڈی ایف سی بینک کا 2.72 فیصد، کوٹک مہیندرا بینک کا 3.52، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا 2.95، بجاج آٹو کا 2.76، ایچ ڈی ایف سی بینک کا 2.63، ایچ ڈی ایف سی کا 2.33 اور پاور گرڈ کا 2.03 فیصد بڑھا۔ نیسلے انڈیا میں تقریباً ایک فیصد کی گراوٹ ہوئی۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاروں نے پیسہ لگایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.99 فیصد کے اضافے کے ساتھ 20481.55 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.71 فیصد بڑھ کر 21658.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔
امریکی فیڈرل ریزرو کے بیان سے پہلے بیرون ملک میں بھی زیادہ تر اہم شیئر بازار میں آج تیزی رہی۔ ایشیا میں ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.45 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.42 فیصد اور جاپان کا نکئی 0.21 فیصد مستحکم ہو کر بند ہوا۔ جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.07 فیصد کی گراوٹ ہوئی۔ یورپ میں ابتدائی کاروبار میں جرمنی کا ڈیکس 0.30 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.20 فیصد مضبوط ہوا۔
یو این آئی