ممبئی: گھریلو شیئر بازاروں میں مضبوط سرمایہ کاری کے درمیان نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی آج مسلسل پانچویں دن بڑھتا ہوا نئی بلندیوں پر بند ہوا۔
بینکنگ، آٹو شعبے کی کمپنیوں کی تیزی کی وجہ سے نفٹی 36.40 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 15337.85 پوائنٹس پر بند ہوا، جو اس کی اب تک کی اعلیٰ سطح ہے۔ قبل ازیں 15 فروری کو یہ ریکارڈ 15314.17 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس بھی مسلسل دوسرے دن مضبوط ہوا اور 97.70 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کے اضافے کے ساتھ 51115.22 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو 10 مارچ کے بعد کی اعلیٰ سطح ہے۔
نفٹی کی کمپنیوں میں شری سیمنٹ سب سے زیادہ 4.12 فیصد بڑھا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں 3.13 فیصد، بجاج آٹو میں 2.22 فیصد اور کوٹک مہیندرا بینک میں 2.08 فیصد کی تیزی تھی۔
یو این آئی