ممبئی: بیرون ملک سے موصول مثبت اشارات کے درمیان بینکنگ، مالیاتی، ریئلٹی اور آٹو شعبے میں خریداری سے گھریلو شیئر مارکیٹ میں منگل کے روز مسلسل چوتھے دن تیزی رہی۔ بی ایس ای کا سنسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی سات ماہ کی اعلیٰ سطح پر بند ہوئے۔
بی ایس ای کا سنسیکس 600.87 پوائنٹز یعنی 1.54 فیصد مضبوط ہو کر 39,574.57 پوائنٹز پر اور نفٹی 159.05 پوائنٹز یعنی 1.38 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11,662.40 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔ یہ دونوں اہم انڈیکس کا فروری کے بعد کی اعلیٰ ترین سطح ہے۔ مسلسل چوتھے دن سینسیکس 1,601 پوائنٹز اور نفٹی 440 پوائنٹز تک جا پہنچا ہے۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں نسبتاً کم تیزی رہی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.59 فیصد مضبوط ہر کر 14,873.87 پوائنٹز پر اور اسمال انڈیکس 0.55 فیصد کی تیزی کے ساتھ 15,110.39 پوائنٹز پر بند ہوا۔
بی ایس ای میں فائینانس گروپ کا انڈیکس تین فیصد اور بینکنگ کا انڈیکس کا دو فیصد کے اضافے میں رہا۔ ریئلٹی میں قریب ڈھائی فیصد اور آٹو میں ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔
روں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں ایچ ڈی ایف سی کا قرض اٹھاؤ نو فیصد بڑھنے سے اس کے شیئر کی قیمت آٹھ فیصد سے زیادہ ہو گئی۔ انڈس انڈ بینک، مہیندرا اینڈ مہیندرا اور ایشین پینٹس کے شیئر بھی تین فیصد سے زیادہ بڑھے۔ ٹاٹا اسٹیل میں سب سے زیادہ سوا فیصد کی گراوٹ رہی۔ نیسلے انڈیا کا شیئر بھی ایک فیصد کم ہو گیا۔
ایشیائی شیئر بازاروں میں تیزی رہی۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.90 فیصد، جاپان کے نکئی میں 0.52 فیصد ور جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.34 فیصد کی تیزی رہی۔ یورپی بازاروں میں شروعاتی کاروبار میں ملے جلے رجحان کے درمیان برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.41 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.08 فیصد مضبوط ہوا۔