دنیا کے کئی اہم سنٹرل بینکوں کی اس طرح ہونے والی میٹنگ سے پہلے سرمایہ کاروں کی احتیاط سے غیرملکی بازاروں میں آئی گراوٹ کے درمیان اونچی قیمت پر ہوئی چوطرفہ منافع وصولی کے دباؤ میں پیر کے روز گھریلو شیئر بازار ایک فیصد تک گر گیا۔
دوپہر تک 59ہزار پوائنٹ کے آس پاس کاروبار کررہا بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس دو بجے کے بعد شروع ہوئی فروخت کے دباؤ میں 524.96 پوائنٹ کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 59ہزار پوائنٹس کے نیچے 58,490.93 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاکایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 188.25 پوائنٹ ٹوٹ کر 17396.90پوائنٹ پر رہا۔
سرمایہ کاروں نے بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں بھی جم منافع وصولی کی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 447.97 پوائنٹ گرکر 24,598.51 پوائنٹ اور اسمال کیپ 516.52 گرکر 27,490.27پر آگیا۔
- مزید پڑھیں: ٹیلی کام کمپنیوں کو راحت دینے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات
- پٹرول ڈیزل جی ایس ٹی میں شامل نہیں ہوگا
سیشن کے دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3507کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں 2331گراوٹ پر جبکہ 1041سبقت پر رہیں 135میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسی طرح نفٹی کی 43کمپنیوں کے شیئروں نے غوطہ لگایا جبکہ سات میں تیزی رہی۔
یو این آئی