ETV Bharat / business

Stock Market: اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ - بی ایس ای سرخ نشان پر بند

بی ایس ای میں کل 3430 کمپنیوں کا لین دین ہوا، جن میں سے 1955 کے نرخ میں اضافہ اور 1334 میں کمی، جبکہ 141 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Sensex ends at 58,340 , Nifty closes at 17,415
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 10:52 PM IST

شیئر بازار (Stock Market) پورے سیشن میں سبز نشان پر رہا اور ٹریڈنگ کے آخری سیشن میں زبردست فروخت کی وجہ سے گرکر بند ہوگیا۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس 323 پوائنٹس گر کر 58340.99 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 88 پوائنٹس کی کمی سے 17503.35 پر آگیا۔

بی ایس ای پر جہاں بڑی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ تھا وہیں چھوٹی کمپنیوں میں خرید و فروخت ہوئی، جبکہ درمیانی کمپنیوں میں منافع وصولی ہوئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.57 فیصد گر کر 25500.62 پوائنٹس پر رہا، جبکہ اسمال کیپ 0.44 فیصد بڑھ کر 28575.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بی ایس ای میں کل 3430 کمپنیوں کا لین دین ہوا، جن میں سے 1955 کے نرخ میں اضافہ اور 1334 میں کمی، جبکہ 141 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

بی ایس ای میں شامل زیادہ تر گروپ گراوٹ میں تھے جس میں آئی ٹی 1.24 فیصد، آٹو 1.18 فیصد اور ٹیک 1.02 فیصدخاص طورپر شامل ہیں۔ فائدہ اٹھانے والوں میں ٹیلی کام 0.10 فیصد، فنانس 0.14 فیصد، آئل اینڈ گیس 0.78 فیصد، بینکنگ 0.53 فیصد اور فنانس 0.52 فیصد شامل تھے۔

بین الاقوامی منڈیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ جاپان کے نکیئی میں 1.58 فیصد اور جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.35 فیصد، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.14 فیصد، چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.10 فیصد اور برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.04 فیصدکا معمولی اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.