ETV Bharat / business

Sensex Ends 533 Pts Up: سینسیکس ڈھائی مہینے بعد پھر 61 ہزار پر - گھریلو مارکیٹ میں تیزی برقرار

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 1.08 فیصد چڑھ کر 25,929.36 پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.70 فیصد کی تیزی کے ساتھ 30,646.24 پوائنٹ پر رہا۔

sensex-ends-533-pts-up-nifty-settles-above-18200
سینسیکس ڈھائی مہینے بعد پھر 61 ہزار پر
author img

By

Published : Jan 12, 2022, 7:33 PM IST

امریکی فیڈ ریزرو کے مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے کے اقدامات کی یقین دہانی سے عالمی بازار میں آئی تیزی کے درمیان مقامی سطح پر انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کی بڑی کمپنیوں ٹی سی سی، انفوسس اور وپرو کے جاری ہونے والے سہ ماہی نتائی کے مضبوط رہنے کی امید سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج سنسیکس ڈھائی مہینہ بعد ایک بار پھر 61 ہزار پوائنٹ کی نفسیاتی سطح کو پار کرگیا۔

ٹی سی ایس، انفوسس اور وپرو کے رواں مالی برس کی تیسری سہ ماہی کے جاری ہونے والے نتائج کے مضبو ط رہنے کی امید سے گھریلو شیئر بازار میں بھی سرمایہ کاروں نے جم کر خریداری کی۔ اس کی بدولت بی ایس ای کا سنسیکس 533.15 پوائنٹ کی Sensex Ends 533 Pts Up ends 533 pts up چھلانگ لگاکر ڈھائی مہینہ بعد 61 ہزار پوائنٹ کے پار 61,150.04 پراور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 156.60پوائنٹ اچھل کر 18,212.35پوائنٹ پر رہا۔

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 1.08 فیصد چڑھ کر 25,929.36پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.70 فیصدکی تیزی کے ساتھ 30,646.24پوائنٹ پر رہا۔ بی ایس ای میں کل ملاکر 3530کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1839میں تیزی جبکہ 1611میں گراوٹ رہی جبکہ 80 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، این ایس ای میں 35کمپنیاں سبقت میں اور 15گراوٹ پر رہیں۔

فیڈرل ریزرو کے صدر جیروم پاویل نے سرمایہ کاروں کو سنٹرل بینک کی اقتصادی توسیع کے لئے افراط زر سے نپٹے گا کی یقینی دہانی کرانے سے ایشیائی اور یوروپی بازار میں تیزی آئی، اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.77، جرمنی کا ڈیکس 0.62، جاپان کا نکئی 1.92، ہانگ کانگ ہینگ سینگ 2.79 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.84فیصد چڑھ گیا۔

بی ایس ای کے 17گروپوں میں تیزی رہی، مواصلات گروپ کے شیئروں نے سب سے زیادہ 3.15فیصد کی چھلانگ لگائی۔ اس کے علاوہ بیسک میٹریلس 1.14، سی دی جی ایس 0.65، توانائی 2.10، فائنانس 0.78، انڈسٹریلس 0.71، یوٹلیٹیز 2.16، آٹو 1.25، بینکنگ 0.77، دھات 1.53، تیل اور گیس 0.93، پاور 2.21، ریئلٹی 1.84اور ٹیک گروپ میں 0.61کی سبقت رہی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.