ETV Bharat / business

منفی اشاروں کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں بھی گراوٹ - بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک میں بدھ کے روز گراوٹ درج کی گئی، کیونکہ چین میں اقتصادی ترقی کے خدشات کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مندی کے اندیشے نے مارکیٹ کو متاثر کیا۔

Sensex ends 254 pts lower, Nifty at 17,711; metals top gainers; financials tank
منفی اشاروں کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں بھی گراوٹ
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 5:33 PM IST

عالمی سطح پر موصول منفی اشاروں اور منافع وصولی کے ساتھ ساتھ بدھ کے روز سہ پہر تک کاروباری سیشن میں بھارتی کی اہم ایکویٹی انڈیکس میں کمی آئی۔ اس کے علاوہ خام تیل کی بلند قیمتوں نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو متاثر کیا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک میں بدھ کے روز گراوٹ درج کی گئی، کیونکہ چین میں اقتصادی ترقی کے خدشات کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مندی کے اندیشے نے مارکیٹ کو متاثر کیا۔

عالمی سطح پر موصول منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ہو رہی چو طرفہ فروخت کے دباؤ کے باعث بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 254.33 پوائنٹس سے زائد اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 37.30 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

سینسیکس 371 پوائنٹس کی گرواٹ کے ساتھ 59296.54 پوائنٹس پرکھلا۔ اس کے بعد یہ ایک بار پھر 59419.01 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی فروخت سے ابھر نہیں پایا بھاری منافع وصولی کی وجہ سے 59111.41 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ تاہم اس کے بعد خریداری دیکھی گئی، جس کی وجہ سے سینسیکس 254.33 پوائنٹس پھسل کر 59413.27 پوائنٹس پہنچ گیا۔ این ایس ای کا نفٹی فروخت کے دباؤ میں گرکر 17657.95 پوائنٹس پر کھلا۔ کھلنے کے فورا بعد یہ 17689.30 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، لیکن منافع وصولی کے دباؤ میں یہ 17،608 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک کمزور ہو گیا۔ ابھی یہ 37.30 پوائنٹس پھسل کر 17711.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.