ETV Bharat / business

شیئر بازار میں مسلسل تیسرے روز تیزی - nifty still below 15,200

بی ایس ای سینسیکس آج 378 پوائنٹز اضافے سے 51،404.68 پوائنٹز پر کھلا اور سہ پہر کے بعد 51،430.43 پوائنٹز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں یہ 0.50 فیصد یعنی 254 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 51،279.51 پوائنٹز پر آگیا۔

Sensex ends 254 pts higher, Nifty still below 15,200

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 8:21 PM IST

ممبئی: عالمی سطح پر کمی و اضافے کے درمیں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن بدھ کے روز اچھال رہا جس سے شیئر بازار میں سینسیکس 254 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 51،279.51 اور نفٹی 76 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 15،175 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔

بڑی کمپنیوں سمیت درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کے سبب بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.77 فیصد اضافے کے ساتھ 20،669.92 پوائنٹز اور اسمال کیپ 0.95 فیصد اضافے کے ساتھ 21،180.25 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای میں آج مجموعی طور پر 3157 کمپنیوں کا لین دین ہوا ، جن میں سے 1629 کمپنیوں کے حصص سبز نشان اور 1350 کمپنیوں کے حصص سرخ نشان میں بند ہوئے، جبکہ باقی 178 کمپنیاں دن بھر کے اتار چڑھائے کے بعد بدستور برقرار رہیں۔

بی ایس ای سینسیکس آج 378 پوائنٹز اضافے سے 51،404.68 پوائنٹز پر کھلا اور سہ پہر کے بعد 51،430.43 پوائنٹز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں یہ 0.50 فیصد یعنی 254 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 51،279.51 پوائنٹز پر آگیا-

این ایس ای نفٹی تقریباً 104 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 15،202.15 پر کھلا۔ اس دن کی بلند ترین سطح 15،218.45 پوائنٹز اور کم سے کم سطح 15،100.85 پوائنٹز تھا۔ آخر میں، یہ پچھلے دن کے مقابلے میں 0.60 فیصد یا 76 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 15،174.80 پر بند ہوا۔ 50 نفف کمپنیوں میں سے 35 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 15 سرخ نشان میں رہے۔

عالمی سطح پر، اس عرصے کے دوران یورپ اور ایشیاء کے اہم سینسکس کمی و زیادتی ریکارڈ کی گئی۔ ایشیاء میں، جاپان کی نکی میں 0.03 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگسنگ میں 0.47 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.05 فیصد کم ہوا۔ یوروپ میں، برطانیہ کی ایف ٹی ایس ای میں 0.02 فیصد معمولی کمی ہوئی، جبکہ جرمن ڈایکس میں 0.36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.