ETV Bharat / business

stock market: گھریلو شیئر بازار میں بڑی گراوٹ

عالمی بازار کے ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو شیئر بازار میں بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ سنسیکس اور نفٹی میں دو فیصد تک کی کمی درج۔

Sensex ends 1,170 points lower, Nifty50 cracks below 17,450
stock market: گھریلو شیئر بازار میں بڑی گراوٹ
author img

By

Published : Nov 22, 2021, 7:07 PM IST

عالمی بازار کے ملے جلے اشاروں کے درمیان گزشتہ ہفتہ پٹرولیم سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والی بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز اور سعودی آرامکو کے مابین سرماریہ کاری معاہدہ کے حتمی شکل نہ ہو پانے سے مایوس سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت سے آج ریلائنس کے ساتھ ہی بینکنگ، آٹو سمیت بیشتر اہم گروپوں میں گراوٹ سے شیئر بازار میں ہنگامہ آرائی رہی۔

توانائی، تیل اور گیس، بینکنگ، آٹو اور ریلٹی سمیت 17گروپوں میں ہوئی زبردست فروخت کے دباؤ میں بی ایس ای کا سنسیکس انڈیکس 1170.12پوائنٹ کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 59 ہزار پوائنٹ کی سطح نیچے 58,465.89 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 348.25 پوائنٹ گرکر 17,416.55 پوائنٹ پر آگیا۔

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے 19نومبر کو جاری بیان میں اعلان کیا تھا کہ سعودی آرامکو کی طرف سے اپنے او 2سی (تیل سے لیکر کیمیکل تک) کاروبار میں حصص کا مجوزہ حصول اب منسوخ ہوگیا ہے۔ سعودی آرامکو کے ساتھ ریلائنس انڈسٹریز نے او2سی کاوربار میں مجوزہ سرمایہ کاری کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگست 2019 میں دونوں فریقوں نے ایک غیر پابند معاہدہ کیا، جس کے تحت سعودی آرامکو کو ریلائنس انڈسٹریز کے o2cکاروبار میں 20 فیصد حصہ داری لینے والی تھی۔

آر آئی ایل کے اس اعلان کا اثر آج بازار میں نظر آیا۔ سرمایہ کار مایوس ہوئے اور جم کر فروکت کی، جس سے توانائی گروپ 3.99 فیصد، تیل اور گیس تین فیصد، آٹو 3.07 فیصد، کنزیومر ڈیوریبلس 3.22 فیصد، بینکنگ 2.28، انڈسٹریلس 2.52فیصد ریئلٹی گروپ 4.45فیصد گر گئے۔ ان کے علاوہ دیگر گروپ میں بھی 2.71فیصد تک کی گراوٹ رہی۔ حالانکہ مواصلات گروپ 2.92فیصد اور دھات 0.07فیصد سبقت میں رہے۔

اتنا ہی نہیں آر آئی ایل اور سعودی آرامکو کے اس فیصلہ سے شیئر بازار میں ریلائنس انڈسٹریز کے سرمایہ کار وں کے 69364.46کروڑ روپے ڈوب گئے۔ گزشتہ ہفتہ کاروبار کے آخری دن آر آئی ایل کا مارکٹ کیپیٹل 1568550.17کروڑ روپے تھا، جو آج کم ہوکر 1499185.71کروڑ پر روپے آگیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.